نیا وائرس، سعودی عرب، یو اے ای، کویت نے شہریوں پر لگائی پابندی

virus

سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو افریقہ کے 2 ممالک کا سفر کرنے سے روک دیا ہے

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو افریقی ملک گنی اور تنزانیہ کے سفر سے روکا ہے جہاں ماربرگ وائرس کی وبا کے تیزی سے پھیل رہی ہے ، سعودی عرب کے ساتھ عرب امارات، کویت اور بحرن نے بھی اپنے شہریوں کو تنزانیہ، اور گنی کا سفر کرنے سے روکا ہے،سعودی پبلک ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق شہریوں کو کہا گیا ہے کہ سعودی شہری ان دو ممالک کا سفر کرنے سے گریز کریں کیونکہ وہاں ماربرگ وائرس پھیل گیا ہے،

متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی ایسا ہی حکمنامہ شہریوں کے لئے جاری کیا گیا ہے، عرب امارات کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم ان دو افریقی ممالک میں موجود اماراتی شہریوں کو کہتے ہیں کہ وہ احتیاط کریں، حفاظتی تدابیر پر عمل کریں، اور اب کوئی شہری ان دو ممالک کی طرف سفر نہ کرے،

کویتی وزارت خارجہ نے بھی اپنے شہریوں سے تنزانیہ اور استوائی گنی کا سفر کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کردی۔ بحرین کا بھی کہنا ہے کہ ہم تمام شہریوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فی الحال تنزانیہ اور استوائی گنی کی وفاقی جمہوریہ کا سفر نہ کریں۔ عمانی وزارت صحت نے بھی سفارش کی کہ اس کے شہری انتہائی ضرورت کے علاوہ ان دونوں ممالک کا سفر نہ کریں۔

ماربرگ وائرس کی بیماری انتہائی متعدی بیماری ہے اور اس بیماری میں اموات کی شرح 60 سے لیکر 80 فیصد تک ہے ,ماربرگ وائرس جانوروں بشمول چمگادڑ سے انسانوں میں پھیلتا ہے اور اب تک افریقا میں انگولا، کینیا، جنوبی افریقا، جمہوریہ کانگو اور یوگنڈا میں اس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے یہ بیماری وائرس کے اسی خاندان سے تعلق رکھتی ہے جس کا وائرس ایبولا کا سبب بنتا ہے اور یہ ایک مہلک اور انتہائی متعدی بیماری ہے-

مغربی افریقہ : کورونا کے بعد ایک اورمہلک ماربرگ وائرس کی تصدیق، عالمی ادارہ صحت
موڈرنا ویکسین کے استعمال سے دل کے ورم کا خطرہ رہتا ہے:ماہرین صحت

Comments are closed.