ملک دشمن عناصر کیخلاف سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے، وادی تیراہ میں 25 خواج کو جہنم واصل کر دیا گیا
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نےخیبر کے ضلع تیراہ میں فتنہ الخوارج اور نام نہاد لشکر اسلام اور جماعت الاحرار کے خلاف وسیع انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کئے، انٹیلی جنس پر مبنی ان کارروائیوں کے نتیجے میں فتنہ الخوارج اور اس سے وابستہ افراد کو بڑے دھچکے لگے ہیں،20 اگست 2024 سے کئے جانے والے ان جرات مندانہ اور انتہائی کامیاب آپریشن کے دوران، سیکورٹی فورسز نے اب تک 25 خوارج کو جہنم واصل کیا ہے، خارجی سرغنہ ابوذر صدام کو بھی جہنم واصل کیا گیا ہے،آپریشن کے دوران 11 خوارج زخمی ہوئے ہیں،
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 4 بہادر سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا، ان کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کو پہنچنے والا بھاری نقصان ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے اور بھارتی میڈیا کا شرمناک کردار بے نقاب
وقت آ گیا ہے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے،وزیراعظم
بلوچستان میں دو بھائیوں سمیت لیہ کے 4 شہری نشانہ بنے
بلوچستان، 21 دہشت گرد جہنم واصل،14 جوان شہید
بلوچستان،جوابی کاروائی میں 12 دہشت گرد جہنم واصل
قلات :فائرنگ سے پولیس انسپکٹر،لیویز اہلکاروں سمیت 10 کی موت
بارکھان،راڑہ شم کے مقام پر بسوں سے اتار کر 23 افراد قتل،10 گاڑیاں نذر آتش
ماہ رنگ بلوچ کا احتجاج ،دھرنا عوام نے مسترد کر دیا
ماہ رنگ بلوچ پیادہ،کر رہی ملک دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل
مظاہرین کے گوادر جانے کا مقصد تھا کہ سی پیک کو روک دیں،وزیراعلیٰ بلوچستان
گوادر میں پر تشدد ہجوم کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ،ایک شہید،افسر سمیت 16 فوجی جوان زخمی
کسی بلیک میلنگ میں آکر قومی سلامتی داو پر نہیں لگا سکتے،وزیر داخلہ بلوچستان
ماہ رنگ بلوچ کا مارچ ناکام: بلوچستان میں اسمگلرز مافیا کی سازش بے نقاب
مسنگ پرسن کے نام پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ملک دشمنی،ماہ رنگ بلوچ کا گھناؤنا منصوبہ
”بلوچ یکجہتی کونسل“ کےاحتجاجی مظاہرے کی حقیقت
فتنہ الخوارج کو کسی صورت ملک میں انتشار اور بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے،وزیراعظم
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے وادی تیراہ،ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج، نام نہاد لشکر اسلام اور جماعت الاحرار کے دھشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پزیرائی کی ہے اور کہا ہے کہ افواجِ پاکستان کے بہادر افسران و جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دھشتگرد خارجی لیڈران سمیت 25 دھشتگردوں کو جہنم واصل کیا اور گیارہ کو زخمی کرکے گرفتار کیا.آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے افواجِ پاکستان کے جوانوں کو مجھ سمیت پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے.ملک میں امن کے قیام کیلئے افواجِ پاکستان کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں.دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے.فتنہ الخوارج کو کسی صورت ملک میں انتشار اور بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے.دھشتگردی کے ملک سے خاتمے کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.