باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین ، سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا ہے
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو گرفتار کیا گیا ہے ، شہباز گل کے خلاف اداروں کیخلاف بیان بازی اور عوام کو اداروں کیخلاف اکسانے پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، پولیس نے شہباز گل کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر 124 اے سمیت مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمے میں دفعہ 505،120،124 اے اور 196 شامل کی گئی ہیں ،درج مقدمے میں شہباز گل پر فوج کے خلاف اکسانے کا الزام عائد گیا گیا ایف آئی آر میں نجی ٹی وی چینل پر کی گئی گفتگو کا بھی ذکر کیا گیا،ایف آئی آر کے متن مین کہا گیا ہے کہ ملزم نےبیان سوچ سمجھ ملکی سالمیت کو نقصان پہچانے کیلئے دیا ملزم ایسا بیان دے کر ملک دشمن ایجنڈے کی تکمیل مجرمانہ سازش کا مرتکب ہوا مقدمہ غلام مرتضیٰ چانڈیو مجسٹریٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا
شہباز گل پر درج مقدمے کی کاپی باغی ٹی وی نے حاصل کر لی
سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو ٹویٹ کی اور کہا کہ عمران خان نےشہباز گل کو گرفتار نہیں اغوا کیا گیا ایسی شرمناک حرکتیں کسی جمہوریت میں ہو سکتی ہیں؟ سیاسی کارکنوں کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا گیا یہ سب کچھ اس لیے کیا جا رہا ہے کہ ہم اس حکومت کو قبول کر لیں
تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو گرفتار کرلیا گیا ، مراد سعید نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کس کس کو گرفتار کروگے؟ کتنے صحافیوں پر پابندی لگاؤ گے؟ شہباز گل کی گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیئے گئے ۔ کل رات ایک خوفناک پلان تھا لیکن عمران خان کے جانثاروں نے واضح پیغام دیا عمران خان ریڈ لائن ہے
کس کس کو گرفتار کروگے؟ کتنے صحافیوں پر پابندی لگاؤ گے؟ شہباز گل کی گاڑی کے شیشے بھی توڑ دئے۔ کل رات ایک خوفناک پلان تھا لیکن عمران خان کے جانثاروں نے واضح پیغام دیا عمران خان ریڈ لائن ہے
— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) August 9, 2022
اطلاعات کے مطابق شہباز گل کو بنی گالا چوک سے گرفتار کیا گیا ہے مراد سعید نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کی اور کہا کہ شہباز گل کی گاڑی پر حملہ آور ہوئے،اسٹنٹ پر تشدد کیا، شہباز گل کو اغوا کر لیا گیا۔
شہباز گل کی گاڑی پر حملہ آور ہوئے،اسٹنٹ پر تشدد کیا، شہباز گل کو اغوا کر لیا گیا۔ pic.twitter.com/9KBdkAsXGI
— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) August 9, 2022
سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز گل نے کل رات تحریک انصاف کو اپنے تمام سیاسی مخالفین سے زیادہ نقصان پہنچایا۔ بہت جلد ایسی حرکتیں انہیں الطاف حسین کے قریب کر دیں گی۔
Shahbaz Gill last night damaged #PTI more than all their political opponents put together. Very soon such antics will put them closer to #AltafHussain.
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) August 9, 2022
ایک اور ٹویٹ میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کے حامیوں نے بار بار وقار اور شائستگی کی تمام حدیں عبور کر لی ہیں۔ ایف آئی اے کو ایسے لوگوں کے خلاف کاروائی کرنی چاہئے اور پاکستانی قانون کے مطابق سزا دینی چاہئے
شباز گل کی گرفتاری کے وقت کی ویڈیو سامنے آگئ ، اسلام آباد پولیس نے آج بنی گالہ سے گرفتار کیا گیا انتائی سنگین نوعیت کا مقدمہ درج ہوگا ، پولیس ذرائع @PTIofficial @arsched pic.twitter.com/SO6K1RqkWB
— Shakeel Qarar (@Qarar009) August 9, 2022
گزشتہ روز غریدہ فاروقی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کیخلاف مقدمہ ہونا چاہیے اور جیل بھجوانا چاہیے۔ پاکستان مخالف، آئین مخالف، افواجِ پاکستان میں بغاوت/ نافرمانی پھیلانے کا جرم کسی صورت قابلِ معافی نہیں۔ اس بات کا پتہ بھی لگانا چاہیے کہ آن ائیر بیان کس کے کہنے/لکھ کر دینے پر پڑھا گیا۔
عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کیخلاف مقدمہ ہونا چاہیے اور جیل بھجوانا چاہیے۔ پاکستان مخالف، آئین مخالف، افواجِ پاکستان میں بغاوت/ نافرمانی پھیلانے کا جرم کسی صورت قابلِ معافی نہیں۔ اس بات کا پتہ بھی لگانا چاہیے کہ آن ائیر بیان کس کے کہنے/لکھ کر دینے پر پڑھا گیا۔
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) August 8, 2022
ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شہباز گل کی گرفتاری فسطائیت، جبر اور استبداد کی اعلیٰ مثال ہے،مشیرِ اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے شہباز گل کی گرفتاری کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ شہباز گل کی گرفتاری امپورٹڈ حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے اوچھے ہتھکنڈوں سے پی ٹی آئی کی قیادت گھبرانے والی نہیں،ایسے اقدامات سے ملک میں سیاسی عدم استحکام کو تقویت ملے گی،شہباز گِل کی گرفتاری کے لیے جھوٹے الزامات کا سہارا لیا گیا، عدلیہ فوری طور پرحکومت کے ایسے اقدامات کا نوٹس لے ہمارے خلاف ایسے اقدامات جاری رہے تو حالات کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی
ن لیگی رہنما ،وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ فتنہ عمرانیہ کاخفیہ بیرونی ایجنڈا سب کےسامنے ہے،معیشت کی تباہی،اداروں کی بے توقیری،پروجیکٹ عمران خان کا یہی مقصد تھا، ان کی لمبی زبانوں کو لگام دینا اوردماغوں کاعلاج کرنا ہو گا
سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کی گرفتاری کی مذمت کی اور کہا کہ بغیر مقدمہ درج کیے شہبازگل کو اغوا کرنے سے سیاست میں مزید بدامنی پھیلے گی،وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگرنے شہباز گل کی گرفتاری کی مذمت کی اور کہا کہ شہباز گل کی گرفتاری انتہائی بہیمانہ طریقے سے کی گئی شہباز گل کو گرفتار کرکے کوئی اچھی مثال قائم نہیں کی گئی اسلام آباد پولیس کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ،
بنی گالہ کی حفاظت کیلئے فوری طور پر پنجاب پولیس بھیج رہے ہیں، مونس الہٰی
دوسری جانب مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنی گالہ کی حفاظت کیلئے فوری طور پر پنجاب پولیس بھیج رہے ہیں ،مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہعمران خان کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو روکا جائے گا، عمران خان تک پہنچنے کیلئے پنجاب کےعوام اورحکومت سے گزرکر جانا ہو گا،عمران خان کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا، عمران خان پاکستان کی آواز ہیں اور عوام ان کے ساتھ ہیں،
Heard about some movement towards banigala. We are sending punjab police for protection .
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) August 9, 2022
وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ بنی گالا جارہا ہوں،اپنے لیڈر کی سیکیورٹی ہر حال میں یقینی بنائیں گے، جس نے اداروں سےمتعلق ہرزاسرائی کی ہے، اس کیخلاف قانونی کاروائی کا کہہ دیا ، تحریک انصاف کے رہنما راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے پنجاب پولیس کی ایلیٹ فورس بنی گالا حفاظت کیلئے بھیجی جا رہی ہے
دوسری جانب پنجاب پولیس بنی گالاپہنچ گئی راولپنڈی کے تھانہ ویسٹریج کی پولیس بنی گالہ عمران خان کی رہائش گاہ پہنچی ہے فیصل چودھری اور پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم بنی گالہ پہنچ گئی ،فیصل چودھری کا کہنا ہے کہ آج ہی اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے ہمارے پاس اور کوئی راستہ نہیں