ایوان صدر میں بڑی بیٹھک، پیپلز پارٹی،ن لیگ، جے یو آئی رہنماؤں کی اہم ملاقات ہوئی ہے
ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں صدر مملکت آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار،جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری شریک تھے، ملاقات کے بعد سامنے آنے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاسی قائدین کے چہروں پر مسکراہٹ واضح ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سیاسی جماعتیں "ایک ” ہو چکی ہیں اور پارلیمنٹ میں آئندہ آنے والے دنوں میں پیش کی جانے والی آئینی ترامیم منظور ہو جائیں گی
ایوان صدر میں ہونے والی اہم بیٹھک فلسطین کے حوالہ سے ہونے والی اے پی سی سے قبل ہوئی، ملاقات کے بعد تمام رہنما اے پی سی میں شرکت کے لئے اکٹھے ہال میں گئے.
صحافی حسن ایوب نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ آئینی ترمیم اسی ہفتے لائی جائیگی اور اسکی منظوری کے امکانات بہت زیادہ روشن ہوچکے ہیں ، رہا سوال مولانا فضل الرحمن کا تو میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ انکا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ یقینا ملکی مفاد میں ہی ہوگا۔








