سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے اپنے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈ اکائونٹ بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے تمام رقم حکومت کو منتقل کرنے کا حکم دے دیا
سپریم کورٹ نے ڈیمز فنڈ کیلئے قائم اپنا ہی اکائونٹ بند کرنے کی ہدایت کر دی ،سپریم کورٹ نے ڈیمز فنڈ کی منتقلی کیلئے حکومت کے پبلک اکائونٹ کا ذیلی اکائونٹ کھولنے کی ہدایت کردی،سپریم کورٹ نے حکمنامہ میں کہا کہ حکومت ایسے اقدامات کرے کہ نجی بنکوں سے ڈیمز فنڈ کی رقم پر مارک اپ لیا جا سکے، ڈیمز کی تعمیر کیلئے جب بھی رقم درکار ہو متعلقہ اکائونٹ سے استعمال کی جا سکتی ہے،ڈیمز فنڈ کیس میں دائر تمام درخواستیں نمٹائی جاتی ہیں،واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے حکم دیا تھا کہ ڈیمز فنڈ میں موجود رقم لارجر بنچ کے حکم کے بغیر نہیں نکالی جا سکتی.
گزشتہ سماعت پر ،دوران سماعت ایڈیشل اٹارنی آڈیٹر جنرل نے بتایا کہ سپریم کورٹ ڈیمز فنڈز کی رقم اپنے پاس نہیں رکھ سکتی، سپریم کورٹ کے حکم نامے کے تحت وزیراعظم چیف جسٹس ڈیمز فنڈز اکاؤنٹ کھولا گیا، رجسٹرار سپریم کورٹ اکاؤنٹ کی دیکھ بھال کرتا تھا، تحقیقات سے علم ہوا کہ ڈیمز فنڈز اور مارک اپ میں بے قاعدگی نہیں ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا اکاؤنٹ کا عنوان نامناسب ہے، ہمیشہ پریکٹس رہی آئین و قانون کے بجائے عدالتی فیصلوں کو فوقیت نہیں دینی چاہیے .
واضح رہے کہ جولائی 2018 میں اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ملک بھر میں پانی کی قلت پر از خود نوٹس لیتے ہوئے مختلف ڈیمز کی تعمیر کے لیے ڈیم فنڈز کے قیام کا اعلان کیا، اس ضمن میں انہوں نے چیف جسٹس اور پرائم منسٹر ڈیم فنڈ کے نام سے ایک بینک اکاؤنٹ بھی بنایا تھا، جس میں پاکستان سمیت دنیا بھرسے پاکستانیوں نے عطیات جمع کرائے تھے۔
ایک نمبر کا بدمعاش اور تلنگا ڈاکٹر ریاض،دہشتگردوں سے تعلق،ایجنسیوں پر الزام
پی آئی اے کا جنازہ ہے،ذرا دھوم سے نکلے،مرحوم کیلیے بہت دعائیں
ثابت ہو گیا حسنہ واجد بھارت کی "کٹھ پتلی” تھی.مبشر لقمان
190 ملین پاؤنڈ کیس،عمران کے گلے کا پھندہ،واضح ثبوت،بچنا ناممکن
فیض حمید جیو نیوز کو بند کرنا چاہتے تھے،پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار،اگلا چیئرمین کون
ماہ رنگ بلوچ کون،دو نمبر انقلاب اور بھیانک چہرہ
پاکستان کی بدترین شکست،ڈریسنگ روم میں لڑائی،محسن نقوی ناکام ترین چیئرمین
جنرل عاصم منیرنے ڈنڈا اٹھا لیا، فیض حمید گواہ،اب باری خان کی








