خیبر پختونخوا کے علاقے صوابی میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے
صوابی کے علاقے گندف میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے،طیارہ حادثے کے دوران دونوں پائلٹس محفوظ رہے ہیں، اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا، پولیس کے مطابق طیارہ تربیتی مشقوں میں مصروف تھا کہ اچانک گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں ،طیارہ پہاڑی علاقے میں کھیتوں میںگرکر تباہ ہوا، اس موقع پر مقامی افراد بھی جائے وقوعہ پر پہنچے،