سمندری طوفان، شمال مشرق کی جانب بڑھتے ہوئے ڈپریشن میں تبدیل

طوفان نے کچھ اور سوراشٹرا کے 8 اضلاع میں زیادہ نقصان پہنچایا
0
38
biporjoycyclonenews

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان بپر جوائے کمزور ہوکر ڈپریشن بن گیا ہے، طوفان کی شدت میں کمی آ چکی ہے،

بحیرہ عرب سے اٹھنے والا سمندری طوفان جس سے بچاؤ کے لئے حکومت نے حفاظتی انتظامات کئے تھے اب اسکی شدت کم ہو چکی ہے اور طوفان کا ڈپریشن تھرپارکر اور بھارتی راجستھان پر موجود ہے ،بھارتی راجستھان میں ڈپریشن کمزور ہو کر لو پریشر ایریا میں تبدیل ہونے کا امکان ہے

این ڈی ایم اے کے مطابق سمندری طوفان بپرجوائے گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران مزید شمال مشرق کی جانب بڑھتے ہوئے ڈپریشن میں تبدیل ہو گیا ہے اور اب جنوب مغربی راجستھان (بھارت) اور جنوب مشرقی پاکستان (تھرپارکر)کے اوپر موجود ہے ۔ہوا کی رفتار 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے. سسٹم مزید مشرق کی طرف بڑھنے کا امکان ہے، جسکے بعد راجستھان (بھارت) کے اوپر کم دباؤ والے علاقے میں یہ مزید کمزور ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے سجاول اور میرپورخاص میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، طوفان کے بعد شہر قائد کراچی میں سی ویو کے ساحل پر گندگی اور ڈھیر کا منظر دکھائی دے رہا ہے، سمندری لہروں کے ساتھ گندگی بھی ساحل پر پہنچ گئیں،

طوفان اور شدید بارش کی وجہ سے بھارت کے کئی علاقوں میں ٹرینیں منسوخ
بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے بعد اب راجھستان میں سمندری طوفان پہنچ چکا ہے، ہفتہ کی صبح سے سروہی، جالور، ناگور، جودھ پور سمیت کئی علاقوں میں بارش ہو رہی ہے، پچاس سے ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،کئی علاقوں میں چار سے پانچ انچ بارش ریکارڈ کی گئی ہے، طوفان اور شدید بارش کی وجہ سے بھارت کے کئی علاقوں میں ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں، ریلوے حکام کے مطابق باڑمیر سے 14 ٹرینوں کو منسوخ کیا گیا ہے، ادے پور ایئر پورٹ سے دہلی اور ممبئی جانیوالی پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں، بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان، جنوب مغربی راجستھان اور کَچھ کے آس پاس کے جنوب مشرقی پاکستان پر کَل رات ساڑھے گیارہ بجے ہوا کے گہرے کم دباؤ میں بدل گیا تھا یہ علاقہ گجرات میں دھولاویرا کے تقریباً 100 کلو میٹر شمال مشرق میں ہے، راجھستان میں طوفان کا اثر اتوار تک رہے گا، گجرات میں طوفان تباہی مچا چکاہے، طوفان نے کچھ اور سوراشٹرا کے 8 اضلاع میں زیادہ نقصان پہنچایا ،جس کے سروے کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں

اپنی حفاظت کرنا سب کا فرض ہے حکومت بھی مدد کررہی ہے . وزیراعلیٰ سندھ

سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی ڈویژن کی 40 عمارتوں کو مکمل مخدوش قرار 

سمندری طوفان ”بائے پرجوائے“ کے پیش نظربھارت کی سات ریاستوں میں الرٹ جاری
سمندری طوفان ’’بائے پرجوائے‘‘ کا کراچی سے فاصلہ 850 کلومیٹر رہ گیا

 جوائے کے پیشِ نظر کراچی پورٹ پر الرٹ جاری

 پی آئی اے کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل 

 کیٹی بندرسے شہریوں کا انخلا مکمل

امدادی کاموں کے لیے ہیلی کاپٹر الرٹ،مندروں میں دعائیں

Leave a reply