شام اورترکیہ میں تباہ کن زلزلہ،600 سے زائد افراد جاں بحق،پاکستان کا اظہار افسوس

0
58
earth

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں زلزلے نے تباہی مچا دی، کئی مکان زمین بوس ہو گئے، زلزلے سے 600 اموات ہو گئی ہیں، سینکڑوں افراد زخمی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی کی عوام سے اظہار یکجہتی کی ہے

ترکیہ اور شام سمیت مختلف ملکوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہی زلزلے سے 600 افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوگئے زلزلہ اس قدر ہولناک شدت کا تھا کہ عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں ،امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ترکیہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیںریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت7.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کے گہرائی 17.9 کلومیٹر تھی ، زلزلے کا مرکز ترکیہ سے جنوب میں تھا ترکیہ کے صوبے ملاطیا میں 23 افراد جاں بحق اور420 زخمی ہو گئے، گورنر ملاطیا کے مطابق صوبے میں 140 عمارتیں ملبے کا ڈھیر ہو گئیں ، ترک وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ترکیہ کے 10 شہر متاثر ہوئے ییں،

زلزلے کے جھٹکے یونان ،قبرص ،لبنان اور اردن میں بھی محسوس کئے گئے عراق ،شام ،جارجیا آرمینیا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،شام میں 300سے زائد،ترکیہ میں 286افراد جاں بحق ہو گئے ہیں

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ زلزلے سے نقصانات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہارکیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کی، وزیراعظم شہباز شری نے ترکیہ زلزلے سے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہارکیا اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں برادر ملک ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں،پاکستان اپنے برادر ملک ترکیہ کے عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا ،ترکیہ نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے،موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کے بڑھتے واقعات پوری دنیا کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے،قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کسی ایک ملک یا خطے تک محدود نہیں رہی،

سابق صدر آصف زرداری نے ترکیہ زلزلے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہارکیا ہے آصف زرداری نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے آصف زرداری نے زلزلے میں ہلاکتوں پر ترکیہ حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کی ہے ،سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اللہ پاک دنیا کو قدرتی آفات سے محفوظ رکھے

پاکستان نے ترکیہ میں زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا ہے دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے پیر کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کو یہ جان کر شدید دکھ ہوا ہے کہ جنوبی ترکیہ کے بعض حصوں میں شدید زلزلہ کے نتیجے میں قیمتی جانوں اور املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے پاکستانی عوام دکھ کی اس مشکل گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بیان میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان امدادی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے ،دفتر خارجہ کے ترجمان نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ ترک قوم اس قدرتی آفت پر خصوصی ہمت اور عزم کے ساتھ قابو پا لے گی

ن لیگی رہنما، رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں زلزلے ہونے والی ہلاکتوں پر بہت دکھ ہوا۔ مشکل کی گھڑی میں ہم ترکیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔انشااللہ یہ مشکل وقت جلد گزر جائے گا۔ اللہ جاں بحق کے لواحقین کو صبر دے

وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ترکیہ میں زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ترکیہ میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پرتعزیت و ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری دعائیں ترک حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے ترکیہ میں ہولناک زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیاہے۔ سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے ترکیہ کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کی ضیاع پراظہار تعزیت کیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ترکیہ اور شام میں زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹرمرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈاراور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹرڈاکٹر شہزاد وسیم نے ترکیہ اور شام میں زلزلے کے نتیجے میں ہوئے جانی و مالی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Leave a reply