محسن نقوی کی پہلی سرجری، وہاب ریاض ، عبدالرزاق سیلکشن کمیٹی سے فارغ

0
85
PCB

قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سبکدوش کردیا گیاہے

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کوسلیکشن کمیٹی سے ہٹا دیا ہے۔ محسن نقوی کی پہلی سرجری سامنےآ گئی ہے۔, محمد یوسف اور اسد شفیق سلیکشن کمیٹی کے تاحال رکن ہیں,

ورلڈکپ اسکواڈ کے انتخاب میں سلیکشن کمیٹی نے من مانیاں کی تھیں، قومی ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی ازسرنو تشکیل دی جائے گی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سلیکشن کمیٹی میں تبدیلیوں کا عندیہ دے چکے تھے، چیئرمین پی سی بی کی ہیڈ کوچ گیری کرسٹن سے ملاقات کے بعد ٹیم میں مزید تبدیلیوں کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں 4 سابق کرکٹرز وہاب ریاض، عبدالرزاق، اسد شفیق اور محمد یوسف شامل تھے جبکہ وہاب ریاض ٹیم کے سینیئر منیجر بھی تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچز گیری کرسٹن، جیسن گلیسپی اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے اہم ملاقات کی تھی۔محسن نقوی نے کوچز کو فری ہینڈ دیا اور کہا کہ آپ پر پورا اعتماد ہے، کھلاڑیوں کی کوچنگ کے حوالے سے آپ کو پوری سپورٹ دیں گے

Leave a reply