بریکنگ، لانگ مارچ میں فائرنگ، عمران خان زخمی، ایک شخص کی موت
بریکنگ، لانگ مارچ میں فائرنگ، عمران خان بھی زخمی ہو گئے
چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے زخمی ہونے کا معاملہ عمران خان کو لاہور منتقل کیا جا رہا ہے عمران خان کو علاج معالجہ کے لیئے شوکت خانم اسپتال منتقل کیا جائے گا عمران خان کا علاج معالجہ چار رکنی میڈیکل بورڈ کرے گا میڈیکل بورڈ ڈاکٹر فیصل سلطان کی سربراہی میں بنایا جارہا ہے ،وزیرصحت ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا ہے کہ عمران خان کو دونوں ٹانگوں میں گولی لگی ہے،عمران خان کو فوری طور پر لاہور منتقل کیا جارہاہے،عمران خان کی حالت بہتر ہے وہ ایک بہادرکپتان ہیں
وزیرآباد، عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کی گئی ہے فائرنگ کے بعد عمران خان زخمی ہو گئے ہیں، فیصل جاوید بھی زخمی ہوئے ہیں، ایک شخص کی موت بھی ہوئی ہے، وزیرآباد جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت معظم گوندل کے طور پرہوئی ہے،
لانگ مارچ میں فائر نگ کے بعد بھگدڑ مچ گئی ،کنٹینر سے اعلانات کئے جا رہے ہیں،کہ عمران خان محفوظ ہیں تا ہم بعد میں خبر آئی کہ عمران خان کو پاؤں پر گولی لگی ہے، عمران خان کو گاڑی کے ذریعے روانہ کردیا گیا، فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں ، مبینہ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کرنے والا گرفتار کر لیا گیا ہے
عمران خان زخمی ہوئے ہیں، وزیر صحت پنجاب نے تصدیق کی ہے کہ عمران خان زخمی ہوئے ہیں، عمران خان کو گاڑی پر روانہ کر دیا گیا ہے ، وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ عمران خان زخمی ہوئے ہیں لیکن محفوظ ہیں،
مبینہ اطلاعات کے مطابق عمران خان کے لانگ مارچ پر فائرنگ کے نتیجے میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید بھی زخمی ہوئے ہیں ،فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما احمد چٹھہ بھی زخمی ہوئے ہیں، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ میں سامنے کھڑا تھا،جب یہ حملہ ہوا ہے، آج کے دن مارچ یہاں پر ختم کر رہے ہیں،
تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب کا کہنا ہے کہ عمران خان پر بزدلانہ حملہ کیا گیا ہے ،ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے عمران خان پر بزدلانہ قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے ،حماد اظہر کا کہنا تھا کہ احمد چٹھہ کے ساتھ ہوں، احمد چٹھہ کو2 گولیاں لگی ہیں، زخم گہرا نہیں ہے، انکے جسم سے گولیاں نکالی جا رہی ہیں، فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عمران خان خیریت سے ہیں،ہمارے حوصلے بلند ہیں آزادی کی یہ تحریک اب رکے گی نہیں
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر آباد میں پی ٹی آئی لانگ مارچ پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کرنے کی ہدایت کر دی
وفاقی وزیر احسن اقبال نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ عمران خان محفوظ ہیں،سیاست میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں۔ میں عمران نیازی کے کنٹینر پہ وزیر آباد میں فائیرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ حکومت پنجاب کو سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا چائیے۔ ن لیگی رہنما رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ وزیرآباد میں ہونے والے فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتی ہوں ملزمان کو حراست میں لیکر فوری طور پر تحقیات کی جائیں
وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے وزیرآباد میں فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے ،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا، وزیراعظم کی ہدایت پر چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی، وفاقی سیکیورٹی ایجنسیز سے بھی فائرنگ واقعے کی رپورٹ طلب کر لی گئی
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے وزیر آباد میں عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے، آئی جی پنجاب نے آر پی او گجرات سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او گجرات کو فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایت کر دی، اور کہا کہ واقعہ کی ہر پہلو سے انکوائری کی جائے ۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آج ساتواں روز ہے، تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آغاز جمعہ کو لاہور سے ہوا تھا، گزشتہ روز عمران خان نے گوجرانوالہ میں خطاب کیا اور پھر واپس لاہور آ گئے،آج گکھڑ سے دوبارہ لانگ مارچ کا آغاز ہوا، اطلاعات کے مطابق حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق شرکاء 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے اور 11 نومبر کو تمام پاکستان سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے