آٹھ محرم کے جلوس، سخت سیکورٹی، بڑی تعداد میں عزاداران شریک

0
78
jaloos

ملک بھر میں 8 محرم الحرام کے سلسلے میں مجالس عزا اور جلوسوں کا اہتمام عقیدت و احترام کے ساتھ کیا جا رہا ہے

کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں 8 محرم الحرام کے جلوسوں کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،کراچی میں 8 محرم کے جلوس کی گزرگاہ کی طرف آنے والی گلیوں اور راستوں کو سیل کیا گیا ہے،ایم اے جناح روڈ،کوریڈور3 اور صدر کے مختلف مقامات پر کنٹینر رکھ کر راستے بند کردیے گئے ہیں،شہر قائد کراچی میں آج سے 10محرم الحرام کے دوران اورنج لائن اور گرین لائن بس سروس معطل رہے گی ،شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے،

عزاداران مظلوم کربلا امام عالی مقام اور شہدائے کربلا کو اپنے اپنے انداز میں گلہائے عقیدت پیش کررہے ہیں 8 محرم الحرام امام حسین علیہ السلام کے بھائی اور علمدار کربلا حضرت عباس سے منسوب ہے 8 محرم الحرام کی مناسبت سے آج اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ میں روایتی علم کے جلوس ہائے عزا برآمد ہوئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امام بارگاہ علی المرتضیٰ سے جلوس علم برآمد ہوا جلوس عزا میں بڑی تعداد میں عزاداران شریک ہوئے، علما و ذاکرین نے خطاب کیا، راولپنڈی میں روایتی قدیمی جلوس عزا 72 تابوت و علم برآمد ہوا ،راولپنڈی میں 72 تابوت جلوس عزا کمال آباد کینٹ سے کلمہ چوک کینٹ تک آیا عزاداران نے اپنے اپنے انداز میں امام عالی مقام حضرتِ امام حسین اور علمدار کربلا حضرت عباس کو نذرانہ عقیدت پیش کیا

لاہور میں 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ دربارِ حسین اندرونِ موری گیٹ سے برآمد ہو کر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شام کو امام بارگاہ بیت الرضا پرانی انار کلی پہنچے گا،ترجمان لاہور پولیس کے مطابق شہرمیں 8 محرم الحرام کی مناسبت سے 425 مجالس اور 87 عزاداری جلوس برآمد ہو رہے ہیں، مجالس و جلوسوں کی سکیورٹی پر 5 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہیں۔

عشرہ محرم الحرام کاآٹھواں روز،شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، شہرمیں 08محرم الحرام کی مناسبت سے 425 مجالس اور87 عزاداری جلوس برآمد ہورہے ہیں۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق مجالس و جلوسوں کی سکیورٹی پر 05ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہیں۔ آج منعقد ہونے والی مجالس میں اے کیٹگری کی43،بی کیٹگری کی 283 اور سی کیٹیگری کی 99مجالس شامل ہیں۔ محرم الحرام کے پر امن انعقاد کیلئے شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ سپروائزری افسران مجالس و جلوسوں کے روٹس پر سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔م محکمہ داخلہ کے جاری ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کروایا جارہا ہے۔ لاؤڈ سپیکر ایکٹ، مجالس و جلوسوں کے اوقات کار اور روٹ کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔ ٹریفک پولیس، ڈولفن، پی آر یو،اینٹی رائٹ فورس سمیت لاہور پولیس کے تمام ونگز اور رضا کار مجالس و جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے متحرک ہیں۔ کنٹرول رومز اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مجالس و جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی ہے کہ مجالس اور جلوسوں کے راستوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔ ڈولفن اسکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ ٹیمیں مساجد، امام بارگاہوں اور مجالس سمیت اہم مقامات کے اطراف موثرپٹرولنگ یقینی بنائیں۔

پشاور میں 8 محرم الحرام کا جلوس امام بارگاہ نجف علی شاہ کوچی بازار سے برآمد ہوگا،جلوس کے داخلی راستوں پر پولیس کی ناکہ بندی، بازار اور دکانیں بند کر دی گئی ہیں، شہر کی 62 امام بارگاہوں میں 116 جلوس اور 316 مجالس کا انعقاد کیا جائے گا۔

نویں محرم الحرام ذوالجناح پرسیشن اسلام پورہ تا خیمہ سادات پانڈو اسٹریٹ، ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا گیا،نویں محرم الحرام بروز منگل؛ اسلام پورہ تا خیمہ سادات کے ذوالجناح پروسیشن کےلئے ٹریفک انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،ایس پی سٹی منیر احمد ہاشمی تمام ٹریفک انتظامات کی سپرویژن کریں گے، سی ٹی او عمارہ اطہر نے ایمرجنسی گاڑیوں کیلئے راستہ کلیئر رکھنے کی ہدایت کردی اور کہا کہ جن پوائنٹس سے ٹریفک کو بند کیا جائیگا،چند لمحوں کے لیے بند کیا جائیگا، جلوس گزر تے ہی روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا،

جلوس برآمد ہونے پر ٹریفک کے لئے ممنوعہ علاقے:
1: کل بروز منگل پانڈو سٹریٹ ساندہ روڈ کی جانب سے کسی قسم کی ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی، بلاک سیداں کیطرف ساندہ روڈ سے کسی قسم کی ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی، چوک ساندہ خورد سے براستہ حیدر روڈ جانب نیلی بار ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی، نوری بلڈنگ کیطرف آخری بس سٹاپ کی جانب سے اور ساندی روڈکی جانب سے ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی، نیلی بار چوک سے جانب مین بازار ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی،  چوک حیدر روڈ کی جانب ساندہ روڈ کی جانب سے سابقہ سیکرٹری آر ٹی اے آفس سائیڈ سے ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائے گا،  ٹرن نیلی بار سے جانب نیلی بار چوک ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائے گا، چوک سول سیکرٹریٹ سے جانب اسلام پورہ ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائے گا، ٹرن پٹرول پمپ نزد دفتر ڈی ایس پی اسلام پورہ سے جانب سول سیکرٹریٹ ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائے گا۔  چوک پی ایم جی سے جانب سول سیکرٹریٹ ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا، چوک استنبول سے چوک چرچ ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا، لاج روڈسے بھی چوک چرچ ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائے گا، لائیبریری روڈ سے جانب ریونیو بورڈ آفس ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔ چوک ٹولنٹن مارکیٹ سے چوک پرانی انار کلی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔چوک بوٹا محل سے جانب اے جی آفس ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا،  چوک جی پی او سے جانب اے جی آفس ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا،  بابا موج دریا سے جانب خیمہ سادات ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔ چوک جین مندر سے جانب ایڈورڈ روڈ جانب خیمہ سادات ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔ فرید کوٹ روڈ سے جانب جین مندر خیمہ سادات ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔ چوک جین مندر سے جانب پرانی انارکلی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔ ربانی روڈ سے جانب پرانی انارکلی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔

ٹریفک کی روانی کے لئے متبادل روٹ پلان
آخری بس سٹاپ سے تمام ٹریفک جانب ساندہ فردوس سینما ساندہ روڈ MAO کالج کے راستے آگے جاسکے گی،
ٹریفک ایم اے او کالج ساندہ روڈ سے براستہ آخری بس سٹاپ ساندہ کی جانب جاسکے گی۔ آزادی فلائی اوور سے آنے والی ٹریفک کو چوک ضلع کچہری سے جانب R/Oجی سی کالج کیطرف ڈائیورٹ کیا جائیگا،  فیروز پور روڈ سے آ نے والی ٹریفک کو چوک LOSسے گندا نالہ کیطرف ڈائیورٹ کیا جائیگا۔ملتان روڈ سے آنے والی ٹریفک کو سمن آباد موڑ سے جانب ڈبل سڑکاں رنگ روڈ ڈائیورٹ کیا جائیگا۔کوئی بھی ڈائیورشن مستقل نہیں ہوگی بلکہ جلوس کی موومنٹ کے ساتھ ساتھ ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا جائیگا

ٹریفک کے لئے ممنوعہ علاقے:
پانڈو سٹریٹ اسلامپورہ، بلاک سیداں اسلام پورہ، مین بازار، چشتیہ ہائی سکول روڈ، حیدر روڈ، چوک سول سیکرٹریٹ، نابھہ روڈ، چرچ روڈ، ایڈورڈ روڈ، خیمہ سادات، چوک جین مندر، میکلگین روڈ، پرانی انارکلی

پاڑاچنار میں پاک فوج نے 10 محرم کو مرکزی جلوس کی سیکیورٹی انتظامات کے جائزے کیلیے فلیگ مارچ کیا ہے،پاڑاچنار میں سیکیورٹی فورسز نے سول انتظامیہ کے ساتھ مرکزی جلوس کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا۔ افواج پاکستان کے افسران کے ساتھ ڈپٹی کمشنر اور ضلعی پولیس افسر بھی شامل تھے۔ فلیگ مارچ میں سیکیورٹی اور انٹیلیجنس کے اعتبار سے تمام انتظامات کو یقینی بنایا گیا۔

آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کے احکامات پر ضلعی سربراہان کی جانب سے9محرم الحرام اور 10محرم الحرام جامع اور فول پروف سیکورٹی ا نتظامات کئے گئے ہیں،آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کے احکامات کی روشنی میں ریجن فیصل آباد پولیس نے محرم الحرام میں امن وامان کی فضاء کو بر قرار رکھنے کے لیے پولیس کے ساتھ دیگر سکیورٹی ادارے جات بھی کو شاں ہیں۔اللہ کے فضل وکرم سے 8 محرم الحرام تک ریجن فیصل آباد میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھی ہوئی ہے ریجن فیصل آباد میں 9محرم الحرام میں مجموعی طور پر 260جلوس اور 465مجالس جبکہ 10محرم الحرام میں ریجن بھر میں مجموعی طور پر 561جلوس اور 258مجالس شامل ہیں جلوس اور مجالس ہائے کی سکیورٹی کے لیے 10602 افسران و ملازمان تعینات ہیں جبکہ 4295ولنٹیئر بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں تاکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول کے نظام کو موثربنایا جاسکے اورمعلومات کی بروقت ترسیل سے بمطابق حالات عملی اقدامات کئے جاسکیں۔تمام مجالس اور جلوسوں کو فول پر وف سکیورٹی مہیا کر نے کے لیے CCTVکیمرہ جات اور ڈروان کے ذریعے نگرانی کی جارہی ہے بانی مجالس،امن کمیٹی کے ممبران سمیت سٹیک ہولڈ ز سے مسلسل روابط میں ہیں مجالس و جلوس سے قبل سکریننک و سویپنگ کی جا رہی ہے ضلعی سربراہان اپنے ضلع میں جلو س کی خود نگرانی کر رہے ہیں ٹریفک کے بہاؤ کے لیے ضلعی ٹریفک افسران متحرک ہیں۔

سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل کی ہدایت پر 09 محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے لئے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق 2791سے زائد افسران و اہلکاران فرائض منصبی سرانجام دیں گے 09 محرم الحرام کو ضلع بھر میں 138مجالس اور93جلوس نکالے جائیں گے جن میں لائل پور ڈویژن میں 17مجالس اور 07جلوس ،اقبال ڈویژن میں 32مجالس اور26جلوس،مدینہ ڈویژن میں 22مجالس اور 19 جلوس، جڑانوالہ ڈویژن میں 40مجالس اور22جلوس جبکہ صدر ڈویژن میں 27 مجا لس اور 19جلوس کا انعقاد ہو گا۔ جن کی سیکیورٹی کے لئے 05ایس پیز،19ڈی ایس پیز،14انسپکٹر،85سب انسپکٹر،373اے ایس آئی،157ہیڈ کانسٹیبلان اور2143سے زائدکانسٹیبلان و لیڈیز کانسٹیبلان تعینات کی گئی ہیں۔جبکہ ایلیٹ و ڈولفن کی ٹیمیں شہر کے گردونواح میں مسلسل گشت کرتی رہیں گی۔ جلوسوں کے لئے 04پرت حصار قائم کئے گئے ہیں جن میں سب سے پہلے ولنٹیرکے ذریعے مجلس وجلوس میں شامل ہونے والے افراد کی شناخت اورتلاشی لی جائے گی، دوسرے مرحلے میں خواتین وحضرات مجلس کے لئے ایک راستے سے داخل ہوسکیں گے، تیسرے مرحلے میں واک تھرو گیٹ میٹل ڈیٹکٹر سے سویپنگ کی جائے گی جبکہ چوتھے اور آخری مرحلے میں عبادت گاہوں کے ہال میں بھی سیکیورٹی تعینات کی جائے گی تاکہ محرم الحرام میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے فیصل آبادڈی سی آفس میں قائم محرم کنٹرول روم کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ اور سی پی او کامران عادل نے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر اطلاعات نے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے محرم جلوسوں کے روٹس پر انتظامات کی نگرانی کی۔ کنٹرول روم میں بڑے سائز کی ایل سی ڈی نصب ہیں اور 387سے زائد جدید اور ہائی ٹیک سی سی ٹی وی کیمرے بھی منسلک ہیں ،جن کے ذریعے مرکزی امام بارگاہ دھوبی گھاٹ،چوک گھنٹہ گھر،دیگر بازاروں اور مختلف علاقوں کے اہم جلوسوں اور مجالس اعزاء کے مقامات کی براہ راست کوریج کی جارہی ہے ، مختلف میڈیا چینلز کی مانیٹرنگ پر بھی خصوصی توجہ مرکوز ہے تاکہ میڈیا کی طرف سے مسائل کی نشاندہی کا فوری نوٹس لے کر بلاتاخیر ضروری اقدامات کئے جا سکیں۔ضلعی کنٹرول براہ راست صوبائی کنٹرول روم سے بھی منسلک ہے ،اعلی حکام بھی فیصل آباد کی صورتحال کو ملاحظہ کر سکتے ہیں۔کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال ہے ،جس میں محکمہ پولیس،ریسکیو 1122، واسا، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، میونسپل کارپوریشن، سوئی گیس، پی ٹی سی ایل، فیسکو، سول ڈیفنس،ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں کا سٹاف تین شفٹوں میں ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ محرم جلوسوں و مجالس کی لمحہ بہ لمحہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔کنٹرول روم میں موصول ہونے والی شکایات و اطلاعات پر فوری ردعمل کا مظاہرہ کرکے اصلاح احوال اور مسائل کے بلاتاخیر ازالے کو یقینی بنایا جایاجائے۔

Leave a reply