حسینہ واجد سے استعفی لیکر فوجی ہیلی کاپٹر میں بھارت جلاوطن کردیا گیا

0
344
hasina

بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہرے، جلاؤ گھیراؤ توڑ پھوڑ جاری ہے

ہزاروں افراد سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی رہائش گاہ میں داخل ہو گئے،بنگلہ فوج نے بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو 45منٹ میں مستعفی ہونے کا کہا تھا، خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد اور ان کی بہن کو سرکاری رہائش گاہ سے دور ایک محفوظ پناہ گاہ میں منتقل کردیا گیا تھا بعد ازاں خبر رساں ادارے کے مطابق شیخ حسینہ واجد سے استعفی لیکر فوجی ہیلی کاپٹر میں بھارت جلاوطن کردیا گیا، حسینہ واجد نے محفوظ مقام پر منتقلی سے قبل تقریر ریکارڈ کروانے کی کوشش بھی کی لیکن اُنہیں تقریر ریکارڈ کروانے کا موقع نہیں دیا گیا،شیخ حسینہ نے استعفیٰ دے دیا دہلی میں بنگلہ دیش کے اعلیٰ کمیشن کے افسران نے تصدیق کردی، رائٹرز کے مطابق شیخ حسینہ واجد نے استعفی دے کر ملک چھوڑ دیا ہے.

بنگلہ دیش سے فرار شیخ حسینہ بھارت پہنچ گئیں
بھارت شیخ حسینہ واجد کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کےلئے تیار ہو گیا، سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم کا ہیلی کاپٹر بھارت کے مشرقی شہر اگرتلہ میں لینڈ کر گیا ہے،جس کے بعد حسینہ واجد بھارتی دارالحکومت دلی کی جانب روانہ ہو گئی ہیں، حسینہ واجد کے بھارت سے لندن جانے کا امکان ہے، بھارتی سیکیورٹی ایجنسیاں شیخ حسینہ کے طیارے کی مانیٹرنگ کر رہی ہیں ،حسینہ واجد دہلی میں بھارتی حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد آگے کہیں جانے کا پروگرام بنائیں گی.اگر بھارت نے رہنے کی اجازت دے دی تو شاید آج شام حسینہ واجد کوئی ویڈیو پیغام اپلوڈ کرے یا پریس کانفرنس کرے،ورنہ کسی کمرشل فلائٹ سے لندن یا کسی اور ملک چلی جائے گی.

15 سالہ اقتدار کا خاتمہ، حسینہ واجد کے بیٹے کی دہائیاں بھی کام نہ آئیں
سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کا 15 سالہ دور اقتدار کا خاتمہ،تختہ الٹنے سے قبل شیخ حسینہ واجد کے بیٹے کی فیس بک پر پوسٹ سامنے آئی ہے جس میں شیخ حسینہ کے بیٹے سجیب واجد کا کہنا تھا کہ فوج کسی بھی قسم کے قبضے کو روکے،آپ کا فرض ہے کہ اپنے لوگوں اور ملک کو محفوظ رکھیں اور آئین کو برقرار رکھیں، کسی غیر منتخب حکومت کو ایک منٹ بھی اقتدار میں نہ آنے دیں، یہ آرمی کا فرض ہے، حسینہ واجد کا بیٹا امریکا میں مقیم ہے اور اس نے امریکہ سےویڈیو پیغام پوسٹ کیا ہے.حسینہ کے بیٹے کا کہنا تھا کہ اگر زبردستی اقتدار ختم کیا جاتا ہے تو بنگلادیش کی سالمیت کو خطرہ ہوگا،ہمارے ملک کی تمام تر ترقی ختم ہوجائے گی، اتنے سالوں میں جو ہوا جب پہلے جیسا ہوجائے گا اور پھر بنگلادیش اس بحران سے نہیں نکل سکے گا،میں ایسا نہیں چاہتا، یقیناً آپ بھی ایسا نہیں چاہیں گے، جب تک ہوسکا میں یہ نہیں ہونے دوں گا

بنگلہ دیش کی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے پر بنگلہ دیش میں جشن کا سماں ہے، شہری سڑکوں‌پر نکل آئے اور جشن منار ہے ہیں، طُلبہ اپنے خاندان والوں کے ساتھ سڑکوں پر جشن منا رہے ہیں،بنگالی اپنی فتح کی خوشی میں سجدہ ریز ہوگئے ،احتجاج کرنے والی عوام کو دہشت گردی اور غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے والی شیخ حسینہ واجد بطور وزیراعظم بھارت فرار ہونے سے قبل اپنا آخری خطاب بھی ریکارڈ نہ کراسکی ۔

بنگلہ دیش میں عبوری حکومت بنائی جائےگی،بنگلہ آرمی چیف
بنگلہ دیشی آرمی چیف وقار الزمان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں عبوری حکومت بنائی جائےگی،عوام فوج پر یقین رکھیں ،بنگلہ دیشی آرمی چیف وقارالزماں نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ صورتحال کو بہتر کر رہے ہیں،مظاہرین کے تمام مطالبات پو رے کیے جائیں گے ،عوام پُرتشدد واقعات سے دوررہیں ،اپنے ملک میں امن واپس لائیں گے،مل کر مسائل کا حل نکالیں گے ،مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تحقیقات کریں گے،عبوری حکومت کےقیام کیلئے بات چیت جاری ہے ،عوامی لیگ کے سوا تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہوئی ہے، ملک میں کرفیو یا ایمرجنسی کی کوئی ضرورت نہیں اور آج رات تک مسائل کا حل تلاش کرلیں گے۔

بنگلہ دیش میں ہزاروں مظاہرین نے آج وزیر اعظم شیخ حسینہ کی سرکاری رہائش گاہ پر دھاوا بولا جس کے بعد دارالحکومت میں شدید افراتفری مچ گئی،صورتحال پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کے لیے بڑی تعداد میں سیکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا تھا تاہم سوشل نیٹ ورکس پر پوسٹ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں مظاہرین کے رہائش گاہ کے محفوظ علاقوں میں داخل ہونے کے ساتھ بدنظمی کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ حکام نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ آیا کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے یا زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

شیخ حسینہ کی حکومت، جو 2009 سے برسراقتدار ہے، اس کے طرز حکمرانی پر اکثر تنقید کی جاتی رہی ہے، لیکن یہ واقعہ ان کی انتظامیہ کے خلاف عوامی مظاہروں میں ایک اہم موڑ کی نشاندہی کرتا ہے۔ سیاسی تجزیہ کار اس کشیدگی کے نتائج کے بارے میں فکر مند ہیں اور اس سے ملک کے سیاسی استحکام پر کیا اثر پڑ سکتا ہے،اس وقت صورتحال کشیدہ ہے اور عالمی برادری بحران کے ارتقاء پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

بنگلہ دیش میں کرفیو نافذ ہے،مظاہرین نے کریک ڈاؤن اور کرفیو توڑتے ہوئے ڈھاکا کی جانب مارچ کی کال دی ہوئی ہے،بنگلہ دیش میں گزشتہ روز پرتشدد مظاہروں میں 100کے قریب افراد جاں بحق ہوئے تھے،اس سے قبل ہنگاموں میں 200 سے زائد ہلاکتیں ہوئی تھیں، پرتشدد مظاہروں کے بعد بنگلہ دیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزمان نے مسلح افواج کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی حالت میں عوام کی جان و مال اور اہم ریاستی اداروں کے تحفظ کو یقینی بنائیں، فوج عوام کے اعتماد کی علامت ہے اور اسے ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔ ہم ہمیشہ اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،ہماری افواج عوام کی حفاظت کی خاطر اور ریاست کی کسی بھی ضرورت کے لیے مستعد اور مکمل طور پر تیار ہیں،انہوں نے افسران کو سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں سے باخبر رہنے کے لیے رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر ڈپارٹمنٹ اپنے فرائض ایمانداری اور خلوص نیت سے ادا کریں۔

بنگلہ دیش کی فوج نے آج ہندوستانی چنگل کے خلاف ایکشن لیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر "مارخور”نامی صارف نے کہا کہ بنگلہ دیش کی فوج نے آج ہندوستانی چنگل کے خلاف ایکشن لیا ہے۔ یاد رہے کہ حسینہ واجد حکومت کی بھارت نوازی بنگلہ دیش کے فوجیوں پر بہت گراں تھی۔ جہاں بھی مارخور کی ملاقات ہوئی بنگلہ دیش کے فوجی حسینہ واجد اور بھارت کے خلاف نفرت سے بھرے ہوئے پائے گئے۔

آج بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کو ملک چھوڑ کر بھارت جانا پڑا یقیناً حسینہ واجد کا دور نفرت، انتشار، بد ترین سیاسی بدلے لینے سے بھرپور دور تھا جس میں بنگلادیشی عوام کو پاکستان مخالف زہر آلود بیانیے پر مجبور کیا گیا اور ماضی میں پاکستان کے حلیفوں کو چن چن کر مارا گیا ،اِس کے علاوہ ۱۹۷۱کے بعد سے حسینہ واجد اور اسکے والد کی مسلسل بھارت نواز اور پاکستان مخالف پالیسیوں کا عوام نے آج حسینہ واجد سے بدلہ لے لیا کیونکہ جھوٹ اور فریب پر مبنی بیانیے کو لا محدود وقت تک نہیں چلایا جا سکتا،آج وہی فاشسٹ وزیر اعظم جس نے پاکستان دشمنی اور بھارت نوازی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی آج اُسے اپنا اقتدار چھوڑ کر اپنے من پسند ملک بھارت روانہ ہونا پڑا .پہنچی وہیں پے خاک جہاں کا خمیر تھا

حسینہ واجد کی رہائشگاہ سے شہریوں نے سامان مال غنیمت سمجھ کر لوٹ لیا، بیڈروم میں بھی گھس گئے
بنگلہ دیش میں شہریوں نے حسینہ واجد کی رہائش گاہ پر ہلہ بولا اور جو کچھ سامنے آیا مال غنیمت سمجھ کر لوٹ لیا، کچھ تصاویر اور ویڈیو سامنے آئی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری حسینہ واجد کے گھر میں گھسے اور چیزیں اٹھا کر نعرے لگاتے ہوئے باہر آئے،بنگلہ دیش کے شہری حسینہ واجد کے ذاتی بیڈ روم میں گھسے تو وہیں سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے بھی نظر آئے.مظاہرین نے ڈھاکا میں بنگلا دیش کے بانی اور شیخ حسینہ کے والد شیخ مجیب الرحمان کے مجسموں کو بھی نقصان پہنچایا،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دارالحکومت ڈھاکا میں مشتعل مظاہرین شیخ مجیب کے مجسموں کو توڑ رہے ہیں

بنگلہ دیش،پاکستانی طلبا پھنس گئے، والدین کی وزیراعظم سے اپیل

بنگلہ دیش: 105 افراد کی ہلاکت کے بعد کرفیو نافذ، فوج طلب کرلی گئی

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بھی پرامن مظاہرین کے خلاف تشدد کی مذمت کی ہے،

 بنگلہ دیش میں یونیورسٹیوں کو غیر معینہ مدت کے لئے مدت کر دیا گیا 

Leave a reply