بی آر آئی کا فلیگ شپ منصوبہ پاک چین تعاون کا مظہر ہے،وزیراعظم

چین کے نائب وزیراعظم صدرپاکستان، وزیراعظم اور وزیرخارجہ سے ملاقات بھی کریں گے
PM Shehbaz to Nation

اسلام آباد: چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فنگ تین روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے۔

باغی ٹی وی : چین کے نائب وزیراعظم کی پاکستان آمد پر اسلام آباد ائیر پورٹ پر وفاقی وزرا احسن اقبال اور رانا ثنااللہ نے مہمان کا استقبال کیا دورہ پاکستان میں چین کے نائب وزیر اعظم سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے کی تقریبات میں شرکت کریں گے چین کے نائب وزیراعظم صدرپاکستان، وزیراعظم اور وزیرخارجہ سے ملاقات بھی کریں گے جب کہ اسلام آباد میں آج اور کل عام تعطیل کا اعلان کیاگيا ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاکہ سی پیک نے پاکستان اور چین کو اقتصادی شعبے میں مضبوطی سے جوڑ دیا ہے، آج پاکستان آنے والے چین کے نائب وزیراعظم کا سی پیک میں اہم کردار ہے، چین نے اس وقت اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی جب کوئی اور ملک تیار نہیں تھا۔

چینی نائب وزیر اعظم اسلام آباد پہنچ گئے


دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے چینی نائب وزیراعظم ہی لی فینگ کی آمد پرانہیں خوش آمدید کہا اس حوالے سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ سی پیک کی 10 سالہ تقریبات میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں، بی آر آئی کا یہ فلیگ شپ منصوبہ پاک چین تعاون کا مظہر ہے۔

وزیراعظم نے تشدد کا شکار رضوانہ کے واقعے کا سختی سے نوٹس لے لیا

Comments are closed.