ڈی جی خان :گدائی غربی پل جبوجہ مانکہ روڈ لوہار والا ٹوٹ پھوٹ کا شکار،حادثات معمول

پاکستان مسلم لیگ نون حکومتی کے پارٹی ایک عہدیدار فیاض لغاری نے مانکہ پل جبوجہ بنوا نے کا وعدہ کیا لیکن وہ اپنا وعدہ بھول گئے

کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (شاہد خان ) ڈیرہ غازی خان کے موضع گدائی غربی پل جبوجہ مانکہ روڈ لوہار والا گذشتہ کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے حادثے معمول بن گئے ہیں-
یہاں پر بسنے والے ہزاروں لوگوں کی آبادی کیلئے یہ واحد پل ہے جو دور دراز کے راستوں کو سمیٹ کر نہ صرف کم فاصلے والا آسان راستہ فراہم کرتی ہے بلکہ یہاں کی ہزاروں کی آبادی کو آپس میں ملانے کیلئے اہم کردار ادا کرتی ہے یہ پل بہت ہی پرانی اور قدیمی ہے کئی دہائیوں سے یہ بنی پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے،اس پل پر کسی بھی حکومتی وزیرمشیرکی نگاہ نہیں پڑی

نہ ہی کسی ایم این اے یاایم پی اے نے اس پل کو مرمت کروانے کی زحمت نہیں کی ،حال ہی میں پاکستان مسلم لیگ نون حکومت کے پارٹی ایک عہدیدار نے نہ صرف مانکہ پل جبوجہ بنا کر دینے کا وعدہ کیا، بلکہ یہاں کے لوگوں کو در پیش تمام مسائل حل کرا کر دینے کی یقین دہانی بھی کرائی ،لیکن اس یقین دہائی کے باوجود بھی اس پر ابھی تک کوئی کام نہ ہو سکا

Leave a reply