برطانیہ نےشیخ رشید پربڑی پابندی لگادی:ویزہ دینے سے بھی انکارکردیا

0
63

اسلام آباد: برطانیہ نےشیخ رشید پربڑی پابندی لگادی:ویزہ دینے سے بھی انکارکردیا،اطلاعات کے مطابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد برطانیہ کے دورے کیلئے روانہ ہونے کے خواہش مند ہیں تاہم برطانیہ نے وزیرِ داخلہ کو ویزہ دینے سے انکار کردیا ہے۔

اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کو برطانوی سفارت خانے نے ویزہ دینے سے انکار کردیا ،دوسری طرف اس حوالے سے ترجمان برطانوی ہائی کمیشن نے معاملے کی حساسیت کے باعث اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد قبل ازیں متعدد مرتبہ برطانیہ کا دورہ کرچکے ہیں۔ شیخ رشید نے ویزے کی مدت ختم ہونے پر گزشتہ روز دفترِ خارجہ کی وساطت سے ویزہ تجدید کیلئے پاسپورٹ بھجوایا تھا لیکن برطانوی سفارت خانے نے ویزہ دینے سے انکار کیا

Leave a reply