اسلام آباد:برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ ڈی ایف ٹی نے پاکستانی ائرلائن سے پابندیاں ہٹانے سے انکار بھی کردیا ہے۔ ڈی ایف ٹی کے ایئرسیفٹی یونٹ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کومراسلہ لکھ کراپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔

مراسلے میں کہاگیا ہے کہ سی اے اے کی تیاریوں، لائسنسنگ معاملات، ہوابازی سے متعلق قوانین میں پیشرفت اور فلائیٹ سیفٹی پرخدشات برقرار ہیں، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نظام میں بہتری کا کوئی ثبوت نہیں دیا جبکہ آڈٹ میں سی اے اے کا ریگولیٹری معیار بھی کم پایا گیا۔

آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے یورپی کمیشن 2023 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کا دررہ کرے گا۔ توقع ہے اس دورے سے تمام رکاوٹیں دورہوںگی اور برطانیہ میں پی آئی اے آپریشن جلد بحال ہو گا۔

ادھر کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر سیال کی پرواز میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، ایئر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو متبادل جہاز کے ذریعے روانہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر سردارتنویرالیاس کےاسلام آباد کے سینٹورس مال میں آگ لگ گئی

تفصیلات کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر سیال کی پرواز میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے پرواز کو اڑان کے تھوڑی دیر بعد جناح ٹرمینل پر لینڈ کروا دیا گیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کراچی سے اسلام آباد کی پرواز میں ٹیک آف کے بعد معمولی خرابی کا پتہ چلا، طیارے کو انجینئرز کی جانب سے چیک کیا جارہا ہے۔ایئر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو متبادل جہاز کے ذریعے روانہ کیا جائے گا۔

ججوں نے ناانصافیاں کیں:جوابدہ ہونا پڑے گا:نوازشریف کا لندن سے پیغام

Shares: