برطانوی سفارتخانے سےاہم دستاویزات طالبان کے ہاتھ لگ گئیں
کابل: برطانوی سفارتخانے کی خالی عمارت سے افغانوں کی اہم دستاویزات طالبان کے ہاتھ لگ گئیں۔
باغی ٹی وی :غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ نے افغانستان سے انخلا مکمل ہوتے ہی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بند کر دیا ہے تاہم برطانوی سفارتخانے کی انخلا کے دوران رہ جانے والی اہم دستاویزات اور اور سی وی طالبان کے ہاتھ لگ گئیں۔
رپورٹس کے مطابق طالبان نے برطانیہ کے لیے کام کرنے والے افغان باشندوں کی حساس دستاویزات ضبط کر لیں ان دستاویزات میں افغان باشندوں کے رابطہ نمبرز، گھروں کے پتے اور دیگر معلومات موجود ہیں۔
دستاویزات کابل میں برطانوی سفارتخانے نے انخلا کے دوران چھوڑ دی تھیں افغان باشندوں کی دستاویزات برطانوی سفارتخانے کے فرش پہ بکھری ہوئی تھیں۔ افغان باشندوں نے ملازمت کے لیے برطانوی سفارتخانے کو درخواستیں دی تھیں ان حساس دستاویزات کے باعث افغان باشندوں کی باآسانی شناخت ہوسکے گی۔
برطانوی اخبار دی ٹائمز کے مطابق جب گزشتہ روز اخباری نامہ نگار نے برطانوی سفارتخانے کا دورہ کیا تو اس نے دیکھا احاطے میں جو کاغذات بکھرے ہوئے ہیں ان میں ایسے متعدد افغان شہریوں کی سی وی بھی شامل ہیں جنہوں نے ملازمت کے حصول کی خاطر برطانوی سفارتخانے کو درخواستیں دی تھیں۔
افغانستان: ننگرہارمیں طالبان کے کنٹرول کے بعد پہلا امریکی فضائی حملہ
نامہ نگار کو اسی دوران وہاں کا گشت کرنے والے طالبان بھی ملے جنہوں نے سفارتخانے کی دیوار پہ آویزاں ایک بڑی تصویر بھی اٹھا رکھی تھی افغان شہریوں سے متعلق سفارتخانے کے احاطے میں بکھرے ہوئے کاغذات میں تمام ضروری انفارمیشن موجود ہیں بلکہ فون نمبرز بھی درج ہیں درج فون نمبروں پہ جب نامہ نگار نے کال ملائی تو باقاعدہ متعلقہ افراد سے بات چیت بھی ہوئی۔