برٹش ائیر ویز کی پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برٹش ائیر ویز کی لاہور کیلئے پہلی پرواز صبح لاہور پہنچ گئی

پرواز بی اے 259 میں 214 مسافر لاہور پہنچ گئی ،پرواز میں برٹش ائیرویز کے عملے کے بائیس ارکان بھی شامل ہیں ،پرواز کی آمد پر لاہور ائیرپورٹ کے وی آئی پی لاونج میں کیک کٹنگ تقریب بھی ہوئی

برٹش ائیرویز لندن سے لاہور کیلئے ہفتے میں چار پروازیں چلائے گی ،پرواز پاکستانی وقت کے مطابق اج صبح چھ بجے لاہور پہنچی ،لاہور ائیر پورٹ پر ائیر پورٹ کے مینجر اور دیگر عملہ نے مسافروں اور برٹش ائیر لائن کے کیبن کرو کا استقبال کیا گیا

قبل ازیں سی اے اے کے ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ نے نوٹفکیشن جاری کردیا، حکومت پاکستان کی منظوری کے بعد سی اے اے نے برٹش ائیرویز کو لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دی، برٹش ائیرویز نے اسلام آباد کے بعد لاہور میں پروازیں شروع کرنے کیلئے حکومت پاکستان کو درخواست دی تھی.

ذرائع کے مطابق سی اے اے نے برٹش ائیرویز کو چار پروازیں پی آئی اے کی بحالی سے مشروط کردی ہیں، یورپی یونین سے اجازت ملنے پر پی آئی اے برطانیہ میں اپنے فضائی آپریشن دوبارہ شروع کرے گا، جبکہ پی آئی اے کے برطانیہ میں آپریشن شروع ہونے پر برٹش ائیرویز کے شیڈول کو ریویو کیا جاسکتا ہے

Comments are closed.