برطانوی ہائی کمشنر کی پاکستانی سیاستدانوں سے ملاقاتیں،اعلامیہ جاری

0
110

پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ وسابق وزیراعظم چودھری شجاعت سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری شجاعت حسین سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر مسلم لیگ ق کے سینئر نائب صدر چودھری سالک حسین ،منتہا اشرف بھی موجودتھے۔ برطانوی ہائی کمیشن نے ہائی کمشنر جین میریٹ کی پاکستانی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں بارے اعلامیہ جاری کر دیا۔اعلامیہ کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر علی خان سے ملاقات کی، ہائی کمشنر نے کراچی میں پی پی پی، جی ڈی اے اور ایم کیو ایم پاکستان کے لیڈروں سے بھی ملاقات کی۔جین میریٹ لاہور میں مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف سے بھی ملیں، ہائی کمشنر نے پاکستان مسلم لیگ کی قیادت سے بھی ملاقات کی۔برطانوی ہائی کمشنر آئندہ ایام میں آئی پی پی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی ملیں گی۔اعلامیہ کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقاتوں کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر بات کی، ملاقاتوں میں معاشی تعلقات اور بروقت پُرامن انتخابات کے انعقاد کی اہمیت پر بھی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ،دونوں ممالک کے درمیان ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے ۔

Leave a reply