برطانوی سیکرٹری داخلہ شبانہ محمود نے غیر قانونی تارکین وطن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غیر قانونی تارکین وطن کو سخت تنقید کا نشانہاڑاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنی ملک بدری کے خلاف اکثر یہ افراد جدید غلامی کا شکار ہونے کے دعوے کرتے ہیں اور حکومت کی ’’ون ان، ون آؤٹ‘‘ پالیسی کو قانونی چیلنجز کے ذریعے سبوتاژ کرتے ہیں، جو قابل مذمت ہے۔اس سے قبل شیڈو ہوم سیکرٹری کرس فلپ نے شبانہ محمود کو خبردار کیا تھا کہ فرانس کے ساتھ واپسی کے معاہدے کو آخری لمحات میں قانونی چیلنجز کا سامنا ہو سکتا ہے۔جولائی میں نئی پالیسی کے اعلان کے بعد بارہا نشاندہی کی گئی تھی کہ انسانی حقوق اور جدید غلامی کے دعوے غیر قانونی مہاجرین کی جانب سے اٹھائے جا سکتے ہیں۔

شبانہ محمود نے دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ حکومت ایسے حربوں کا بھرپور مقابلہ کرے گی۔ ان کے مطابق غیر قانونی مہاجرین اپنے دعووں کی برطرفی کے بعد اچانک خود کو جدید غلام ظاہر کرتے ہیں، جو قوانین اور برطانوی سخاوت کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ عوامی مفادات کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا۔

جلال پور پیروالا: سیلابی پانی نکالنے کے لیے ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز

ایم ڈی کیٹ 2025: ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد امیدواروں کی رجسٹریشن

امریکا نے فینٹانل اجزا اسمگلنگ پر بھارتی بزنس ویزے منسوخ کر دیے

برطانیہ فرانس معاہدہ، پہلا غیر قانونی مہاجر فرانس واپس بھیج دیا گیا

Shares: