برطانیہ: برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کو فائدہ پہنچانے کیلئے کھیل کی ساکھ کو بری طرح متاثر کیا جارہا ہے-
باغی ٹی وی : برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت اپنی طاقت سے پاکستان کو فائنل کی میزبانی سے روک رہا ہے کرکٹ کے کھیل میں بھارتی اثر و رسوخ کی مثال دنیا کے کسی کھیل میں نہیں ملتی، ایک ملک اپنے بےجا طاقت کا مظاہرہ کرکے دوسرے ملک کو ایونٹ کی میزبانی سے روک رہا ہے۔
اخبار نے سوال اٹھایا کہ چیمپئینز ٹرافی فائنل کے وینیو کا 4 مارچ تک یعنی 5 روز پہلے تک علم ہی نہیں ہوگا کہ ایونٹ کہاں منعقد ہوگا، جو کسی کھیل میں نہیں ہوتا، لاہور 1996 کے ورلڈکپ کے فائنل کی میزبانی کے بعد پھر تیاریاں کر رہا ہے، شائقین اور منتظمین کو یہ نہیں علم کہ فائنل لاہور میں ہو گا بھی یا نہیں۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کے 2 افسر اور ایک سپاہی ہلاک
اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کو 2021 میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی 15 میچز کے ساتھ ایوارڈ ہوئی تب انڈیا کے لیے یہ سہولت نہیں رکھی گئی تھی کہ وہ میچز دوسرے ملک میں کھیلے گا ایونٹ کے 7 ممالک کو یہ نہیں پتہ کہ وہ ناک آؤٹ میچ کہاں کھیلیں گے، صرف انڈیا اکیلے کو پتہ ہے کہ وہ سیمی فائنل اور فائنل کہاں کھیلے گا۔
سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا ، 11 ملزمان کو نوٹسز جاری
اخبار نے کہا کہ آئی سی سی کے ایونٹس میں بھارتی مفادات کے لیے کھیل کی ساکھ کو قربان کرنے کا سلسلہ جاری رہتا ہے، 2019 کے ورلڈ کپ میں انڈیا نے ٹورنامنٹ شروع ہونے کے 8 روز تک کوئی میچ نہیں کھیلا، جبکہ ساؤتھ افریقا تیسرا میچ کھیل رہا تھا آئی پی ایل کے اختتام سے انٹرنیشنل میچ تک 15 روز کا وقفہ ڈالا گیا ہے، 2021 اور 2022 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے آخری گروپ میچز رن ریٹ کو دیکھنے کے لیے آخر میں رکھے گئے –
اسلام آباد:3 حلقوں سے متعلق حکم امتناع،کارروائی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی
رپورٹ میں کہا گیا کہ انڈیا کے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ورلڈ کپ میں آخری میچز کمزور حریفوں کے خلاف رکھے گئے، رواں برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گرو پ پوزیشن کا خیال رکھے بغیر انڈیا کا سیمی فائنل گیانا میں رکھا گیا، چیمپئنز ٹرافی میں انڈیا کو ایک ملک کی کنڈیشنز کے مطابق اسکواڈ بنانا ہوگا جبکہ دیگر 7 ٹیموں کو اسکواڈ کے لیے دو ممالک کی کنڈیشنز کو دیکھنا ہوگا۔
جی ایچ کیو حملہ کیس، ایک اور ملزم پر فرد جرم، ویڈیو اور آڈیو ریکارڈنگ کی درخواستیں مسترد