برطانیہ کے وزیرِ اعظم، سر کیئر اسٹارمر نے واشنگٹن ڈی سی میں حالیہ فضائی حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ واشنگٹن ڈی سی سے آنے والے المناک مناظرات پر سخت صدمے میں ہیں۔سر کیئر اسٹارمر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا،”میں واشنگٹن ڈی سی سے آنے والی المناک تصاویر اور مناظرات سے گہرے صدمے میں ہوں۔ میری دعائیں ان تمام افراد کے ساتھ ہیں جو اس حادثے میں متاثر ہوئے ہیں اور ان کے خاندانوں کے ساتھ جو اپنے پیاروں کے بارے میں بے چینی سے خبریں انتظار کر رہے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا،”میں ایمرجنسی سروسز کی ٹیموں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جو انتہائی چیلنجنگ حالات میں اپنے کام کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس وقت میں برطانیہ کی طرف سے امریکہ کے عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔”
یہ بیان واشنگٹن ڈی سی میں ایک افسوسناک حادثے کے بعد سامنے آیا جس میں متعدد افراد کی جانیں جا چکی ہیں۔ اسٹارمر نے اس موقع پر امریکی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
واشنگٹن،پیچیدہ فضائی نظام میں فضائی حادثہ کس طرح پیش آیا؟ماہرین نے سرجوڑ لئے
واشنگٹن فضائی حادثہ، فضائی حدود کی تنگی،روشنیاں،پائلٹ کنفیوژن کا شکار
واشنگٹن طیارہ حادثہ،سیاہ رات،شدید سردی،پانی میں برف،ایک ایک انچ کی تلاشی
واشنگٹن فضائی حادثہ،ممکنہ انسانی غلطی،کوئی زندہ نہیں بچے گا،حکام مایوس
واشنگٹن ڈی سی میں فضائی تصادم،تباہ ہونے والےطیاروں کی تفصیلات
واشنگٹن طیاہ حادثہ،ملبے،مسافروں کی تلاش،امدادی عملے کو مشکلات
واشنگٹن طیارہ حادثہ،لواحقین ایئر پورٹ پہنچ گئے،دل دہلا دینے والی تفصیلات
وزیراعظم شہباز شریف کا واشنگٹن ڈی سی میں فضائی حادثے پر اظہار افسوس
واشنگٹن،طیارہ حادثے سے قبل ایئر ٹریفک کنٹرولر کی گفتگو سامنے آگئی
واشنگٹن ائیرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان خوفناک تصادم