برطانوی شاہی جوڑی ، شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن 14 اکتوبر کو پاکستان آئیں گی ، آغا خان سینٹر بھی متحرک

لاہور : برطانیہ کی شاہی جوڑی نے پاکستان آنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے شیڈول کا اعلان کردیا ہے ، اس سلسلے میں برطانوی شاہی محل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن 14 سے 18 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔
🇵🇰 The Duke and Duchess of Cambridge will attend a special event at the Aga Khan Centre on 2nd October, hosted by His Highness The Aga Khan.
The event falls ahead of TRH’s official visit to Pakistan, which will take place between 14th – 18th October. pic.twitter.com/fc0ZyuyLKs
— The Prince and Princess of Wales (@KensingtonRoyal) September 20, 2019
یاد رہے کہ برطانوی شاہی خاندان کے کسی فرد کا 13 سال بعد یہ پہلا دورہ ہے، شہزادہ چارلس اور ڈچز آف کارنوال 2006 میں پاکستان آچکے ہیں شہزادہ ولیم، شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بڑے بیٹے ہیں اور انہیں پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی تھی، یاد رہے کہ برطانیہ میں آغا خان سینٹر کی طرف سے شاہی جوڑی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے دو اکتوبر کو ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا ہے ،