برطانیہ کی نومنتخب وزیر داخلہ شبانہ محمود نے پاکستان سمیت کئی ممالک کو ویزا پابندیوں کی دھمکی دے دی۔
برطانوی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ ان ممالک کے شہریوں کو ویزے دینا معطل کر سکتا ہے جو تعاون نہیں کرتےایسے ممالک مہاجرین کی واپسی پر تیار نہیں ہوتے ان میں پاکستان بھی شامل ہے ان کا کہنا تھا کہ قوانین پر عمل کریں، اگر آپ کا کوئی شہری ہمارے ملک میں رہنے کا حق نہیں رکھتا تو اُسے واپس لینا ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق جن ممالک کو ماضی میں غیر تعاون یافتہ قرار دیا گیا ان میں بھارت، پاکستان، ایران، عراق، بنگلہ دیش، گیمبیا اور نائیجریا شامل ہیں،برطانیہ کی وزیر داخلہ نے یہ بیان اپنی پہلی بین الاقوامی مصروفیت کے موقع پر آیا، برطانوی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کام اور تعلیم کے ویزوں پر آ کرپناہ درخواست کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے انٹیلی جنس جمع کر رہے ہیں،میری سب سے اولین ترجیح برطانیہ کی سرحدوں کا تحفظ ہے، مستقبل میں ویزے کم کرنے کا امکان بھی موجود ہے تاکہ ممالک کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ وہ تعاون کریں۔