ٹھٹھہ : مرغی پہنچی آسمان پر،گوشت 800 روپے کلو تک جا پہنچا

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی) برائیلر مرغی اُڑ گئی۔گوشت 800 روپے کلو تک جا پہنچا
تفصیل کے مطابق مرغی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں مرغی کا گوشت 800 روپے کلو تک پہنچ گیا ،بڑے بڑے پولٹری فارمز کو کروڑوں روپے کا فائدہ غریب عوام مرغی کھانے سے قاصر جبکہ چھوٹے پولٹری فارمز بہت کم فائدے میں ہوئے ہیں پہلے ہی مہنگائی سے غریب عوام کی کمر ٹوٹ چکی ہے اور مرغی کا گوشت غریب عوام کی پہنچ سے بہت دور ہوگیا ہے ضلع ٹھٹھہ کے عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مرغی سمیت تمام اشیا کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے ،زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے

Leave a reply