گوجرہ : نہری پانی کے تنازعہ پر حقیقی بھائی نے بھائی کوقتل کردیا
گوجرہ، باغی ٹی وی (نامہ نگارعبدالرحمن جٹ) تھانہ صدرگوجرہ کے علاقہ میں نہری پانی کے تنازع پر حقیقی بھائی نے بھائی کوقتل کردیاچک نمبر361ج ب کے 47سالہ محمداہوب کااپنے بھائی محمداکرم سے نہری پانی پرجھگڑاہوگیااورمحمداکرم نے ہمشتعل ہوکر اپنے بھائی پرکسی سے حملہ کردیااورکسی کے پے درپے وار کرکے اسے شیدیدزخمی کردیا
جس کے نتیجہ میں محمد ایوب شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی جاں بحق ہوگیا ،اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی گوجرہ آفتاب احمد صدیقی پولیس نفری سمیت موقع پرپہنچے اورمقتول کی نعش تحویل میں لے کرتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردی پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے-