لاہور میں ہربنس پورہ کے علاقے برف خانہ اسٹاپ پر دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں کرنٹ لگنے سے دو کم عمر بہن بھائی جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق حادثہ گھر میں کپڑوں کی پیٹی میں شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا، جہاں 3 سالہ نشاء کو کرنٹ لگا۔ نشاء کی چیخ و پکار سن کر 15 سالہ بھائی اویس اُسے بچانے آیا، مگر وہ بھی کرنٹ کی زد میں آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق دونوں بچوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
اہلِ علاقہ اور اہل خانہ اس المناک حادثے پر شدید غمزدہ ہیں، جبکہ مقامی انتظامیہ نے شہریوں سے بجلی کے آلات اور وائرنگ کے حوالے سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔
مالاکنڈ ڈویژن میں بارشوں سےچھتیں گرنے کے واقعات، تین بچے جاں بحق
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
جنڈولہ اور برمل میں کل کرفیو نافذ، نقل و حرکت اور بازاروں پر مکمل پابندی
جنرل ساحر مرزا کی چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی 98ویں سالگرہ پر شرکت