پشاور: بی آر ٹی کرپشن کیس، نیب اور ایف آئی اے مل کر تحقیقات کریں گے۔شاہد خٹک

پشاور،باغی ٹی وی (ویب نیوز)پشاور بی آر ٹی کی تحقیقات نیب اور ایف آئی اے مل کر کریں گے۔تحریک انصاف کا بی آر ٹی کرپشن کیس میں اسٹے لینے سے پتا چلتا ہے کہ گڑبڑ ہوئی ہے۔نگران وزیر ٹرانسپورٹ
تفصیل کے مطابق گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ نے بی آر ٹی کرپشن کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانےکی منظوری دے دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک نے کہا کہ نیب اور ایف آئی اے مل کر تحقیقات کریں گے، تحریک انصاف کا بی آر ٹی کرپشن کیس میں اسٹے لینے سے پتاچلتا ہےکہ گڑبڑ ہوئی ہے، بی آر ٹی ٹرانسپورٹ کے انڈر ہوتی ہے اور وزیرٹرانسپورٹ اس کا چیئرمین ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عجیب تویہ ہے یہاں ایک سرکاری افسربی آر ٹی ٹرانسپورٹ دیکھ رہا ہے، بی آر ٹی کی تعمیر لوکل گورنمنٹ کے ادارے نے کی اور اس کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کی بیوروکریسی اور مختلف ڈیپارٹمنٹس میں پی ٹی آئی کے لوگ تعاون نہیں کررہے، بیورو کریٹس الیکشن کرانے میں رکاوٹ بن رہے ہیں، ہماری کوشش ہے وزیر اعظم ،سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن ہمیں اختیار دیں۔

Leave a reply