بی آر ٹی معطل رہی تو اس کا متبادل کیا حل ہے؟ عدالت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاورہائیکورٹ میں بی آر ٹی روٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،

سی ای او ٹرانس پشاور ڈی جی پی ڈی اے اور اے اے جی عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس قیصر رشید نے کہاکہ دن کے وقت بھی ڈپومیں بسیں کھلے آسمان تلے کھڑی ہوتی ہیں،کسی کو بھیجتے ہیں آپ یہاں رکیں، وہاں پر اس وقت بھی بسیں کھڑی ہوں گی۔

جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں یہ بسیں دوسال بعد خراب نہ ہوں، یہ بسیں آپ کو تحفے میں نہیں ملی ٹیکس سے یہ خریدی ہیں ،عدالت نے کہا کہ ایک طرف کشکول لیے پھرتے ہیں اور دوسری طرف پیسے ایسے لٹارہے ہیں،بسیں ویگن کو سکریپ کرنے کا کہا ہے بی آر ٹی معطل رہی تو اس کا متبادل کیا حل ہے؟۔

عدالت نے سی ای او ٹرانس پشاور اور ڈی جی پی ڈی اے کو بی آر ٹی روٹ کے ساتھ سڑک کا دورہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آپ جائیں، سڑک پر دیکھیں روڈ میں کہاں مین ہول ہے اور دیگر ٹریفک مسائل دیکھیں، آپ دورہ کرکے آئیں ہم اس کیس کو تھوڑی دیر بعد دوبارہ سنیں گے۔

Comments are closed.