بی آر ٹی پشاور کے کرایوں میں یکم جولائی سے اضافہ کا امکان

0
40

شدید ترین مالی خسارے کے باعث آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ میں بی آر ٹی کے سبسڈی اڑھائی ارب روپے سے کم کر کے ڈیڑھ ارب روپے کرنے کی تجویز سامنے آگئی ہے جس کے باعث بی آر ٹی کیلئے آئندہ برس سروس جاری رکھنا شدید مشکل ہو جائے گا۔ سبسڈی کم کرنے کے بعد اضافی ملازمین کو فارغ کرنے یا کرایوں میں اضافہ کرنے کی تجاویز پر عمل درآمد کیا جائے گا
رواں مالی سال کے بجٹ میں سابق حکومت کی جانب سے بی آر ٹی پر سبسڈی اڑھائی ارب روپے مختص کئے گئے تھے شدیدترین مالی خسارے کے باعث صوبائی حکومت نے کمپنی کو آدھی رقم جاری کی ہے ۔ محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق سبسڈی کے حجم میں کمی کے باعث خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بی آر ٹی کے کرایوں میں یکم جولائی سے اضافہ کیا جائے گا۔ یا پہلے سے موجودہ اضافی ملازمین کو فارغ کیا جائے گا۔55نان آپریشنل بی آر ٹی کی گاڑیوں کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

Leave a reply