قابض اسرائیلی افواج نے غزہ میں وحشیانہ فضائی اور زمینی حملے مزید تیز کر دیے، جن کے نتیجے میں 63 فلسطینی شہید اور 227 زخمی ہو گئے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق صرف غزہ شہر میں ہی 37 افراد شہید ہوئے، جبکہ جنوبی غزہ کے علاقے المواسی میں النصر اسپتال کے مطابق 7 افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی۔ اسی دوران غزہ شہر کے قریب انصار کے علاقے میں ایک اور حملے میں 2 افراد شہید ہوئے۔صبرا محلے میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، جبکہ النصیرات کیمپ پر فضائی حملے میں مزید 2 افراد شہید ہوئے۔ مرکزی غزہ میں سول ڈیفنس اہلکاروں نے النصیرات پناہ گزین کیمپ کے ایک تباہ شدہ گھر کے ملبے سے ایک زخمی کو زندہ اور 2 لاشوں کو برآمد کیا۔
طبی ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھوک سے بھی مزید 2 افراد، جن میں ایک بچہ شامل ہے، شہید ہو گئے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنگ کے دوران بھوک سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 457 ہو گئی ہے، جن میں 152 بچے شامل ہیں۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک شہادتوں کی مجموعی تعداد 66 ہزار 288 اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 69 ہزار 165 تک پہنچ گئی ہے۔
اسرائیلی محاصرے کو توڑنے کے لیے مزید 11 کشتیاں غزہ کی جانب روانہ
بھارتی ایئر چیف کا پاکستان کے خلاف نیا دعویٰ مزاق بن گیا
ٹرمپ کا حماس کو الٹی میٹم، غزہ معاہدہ پر اتوار شام تک کی مہلت
یو این پابندی میں نرمی کے بعد افغان وزیر خارجہ کا بھارت دورہ متوقع