اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں آج 59 فلسطینی شہید ہوگئے، شہدا کی مجموعی تعداد 64 ہزار 700 سے بڑھ گئی
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کے تازہ فضائی اور زمینی حملوں میں آج مزید 59 فلسطینی شہید ہو گئے، جس کے بعد مجموعی شہدا کی تعداد بڑھ کر 64 ہزار 756 ہو گئی ہے۔طبی ذرائع نے بتایا کہ ان میں سے 42 افراد غزہ شہر اور شمالی غزہ پٹی میں شہید ہوئے ہیں۔ غزہ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک شہادتوں کی مجموعی تعداد کم از کم 64 ہزار 756 ہو گئی، جن میں سے 59 شہادتیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئیں۔
صہیونی فوج کی مسلسل بمباری اور بے دخلی کی کوششوں کے باوجود 13 لاکھ سے زائد فلسطینی اب بھی غزہ میں موجود ہیں۔انسانی بحران میں ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت آ رہی ہے۔
چارلی کرک کے مبینہ قاتل کو گرفتار کر لیا گیا
ورلڈ بینک اور سندھ حکومت کا کراچی ٹرانسپورٹ ماسٹر پلان پر گروپ قائم
نیپال کی سابق چیف جسٹس سشیلہ کرکی عبوری وزیر اعظم منتخب