باغی ٹی وی ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شعیب خان کے احکامات پر ڈی ایس پی پرواعابداقبال کی قیادت میں پولیس نے سات سالہ بچے کوذبح کرنے والے سفاک قاتل کوگرفتارکرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،مقتول اورملزم آپس میں رشتہ دار بتائے جارہے ہیں ،ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے قاتل کی گرفتاری پر ڈی پی او شعیب خا ن کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزفتح موڑ سے سا ت سالہ بچے کی ذبح شدہ نعش گنے کے کھیتوں سے برآمدہوئی ۔ڈی ایس پی پرواعابد اقبال نے جدیدسائنسی تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے اس دردناک واردات میں ملوث قاتل کامل ولد مروت خان قوم محسود سکنہ علاقہ فتح موڑ کوگرفتارکرلیا۔ قاتل کا مقتول بچے سے خونی اور خاندانی رشتہ پایا جاتا ہے۔پڑوسی ہونے کے ساتھ ملزم کا باپ اور مقتول کا باپ خالہ زاد بھائی ہیں۔سفاک ملزم کی گرفتاری پرڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں ومختلف مکتبہ فکر کی عوام نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشعیب خا ن کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے ۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں