باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے) شیخوپورہ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس فیکٹری ایریا کے علاقہ کوٹ نورشاہ میں ملزمان گلباز نے اپنی والدہ شازیہ بی بی،والد نیاز اوردوکس نامعلوم کے ہمراہ اپنی بیوی سونیا بی بی کو ڈنڈوں،سوٹوں اور گھوسوں سے تشد کا نشانہ بنایا جس سے اسکے سر اورجسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئیں جس سے سونیاں بی بی کے کپڑے پھٹ گئے اور وہ نیم بیہوش ہوگئی میڈیکولیگل کے بعد پولیس نے سونیابی بی کے بھائی شفاقت علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے شازیہ بی بی،نیاز وغیرہ چار افراد کو گرفتار کرلیا مگر تفتیشی آفیسر فتح شیر ملزمان سے مبینہ طور پر ساز باز ہوگیا اور چاروں ملزمان کو چھوڑدیا مدعی مقدمہ ڈی ایس پی فیروزوالہ کے پاس دادرسی کیلئے گئے مگرسب انسپکٹر فتح شیر نے ڈی ایس پی کے احکامات بھی ہوا میں اڑادئیے جس پر سونیابی بی کی والدہ،بھائی اور علاقہ کی درجنوں خواتین نے ڈی پی او آفس کے باہر احتجاج کیا جس میں مطالبہ کیاکہ مقدمہ کی تفتیش تبدیل کرنے کے علاوہ سب انسپکٹر فتح شیر کیخلاف انکوائری کی جائے اور اسے تبدیل کیاجائے احتجاجی کرنیوالوں میں سونیا بی بی کی والدہ رمضانہ،فرزانہ بی بی،پروین بی بی،ثریا بی بی ودیگر شامل ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمضانہ بی بی نے کہاکہ گلباز اور اسکے گھر والے انکی بیٹی کو محض اس بات پر تشدد کانشانہ بناتے کہ وہ جہیز کم کیوں لیکر آئی ہے گذشتہ روز بھی گلباز کی والدہ شازیہ بی بی نے سونیا کو بالوں سے پکڑ کر گھونسوں سے تشدد کیا اوربعدازاں ڈنڈوں کے وار کرکے اس کا سرپھاڑ نے کے علاوہ جسم کے دیگر حصوں پر تشدد کرتے رہے فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور ملزمان کو گرفتار بھی کرلیامگر تفتیشی آفیسر فتح شیر نے ملزمان سے ساز باز ہوکر ملزمان کو چھوڑدیا ایس ایچ او فیصل چدھڑ نے فتح شیر سے ملزمان بارے رپورٹ طلب کی تو تفتیشی آفیسر نے جواب دینا مناسب نہ سمجھا اور جب ڈی ایس پی فیروزوالہ سرکل کے پاس گئے تو انکے احکامات کو بھی ہوا میں اڑادیا جس پر ہمیں گہری تشویش لاحق ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طو رپر تفتیش تبدیل کرکے ایس پی انوسٹی گیشن یا ڈی ایس پی فیروزوالہ کو تفتیشی آفیسر مقرر کیا جائے تاکہ ہمیں انصاف کی فراہمی یقینی ہوسکے رابطہ کرنے پر تفتیشی آفیسر فتح شیر نے بتایا کہ دونوں فریقین کی بات سننی پڑتی ہے اگر ملزمان کو چھوڑ دیا ہے تو پھر کیا ہوا وہ کونسا ملک سے فرار ہوگئے ہیں دوبارہ پکڑ لیں گے۔

Shares: