جامشورو: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سندھ یونی ورسٹی کے شہید بینظیر بھٹو چیئر اینڈ کنونشن سینٹر آمد ہوئی-

باغی ٹی وی : چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سندھ یونی ورسٹی کے وائس چانسلر صدیق کلہوڑو ودیگر نے خوش آمدید کہا بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی سندھ کے ہمراہ سندھ یونی ورسٹی میں نیم کا پودا لگایا اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سندھ یونی ورسٹی کیلئے 2.45 میگاواٹ کے شمسی توانائی کے منصوبے کے آغاز کا افتتاح کیا

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی سندھ کے ہمراہ سندھ یونی ورسٹی کے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی-

جامشورو یونیورسٹی میں اپنے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ڈگری لینے والے طالبعلموں کو مبارکباد دیتا ہوں میں اس دن کو یاد کر رہاہوں جب میں نے ڈگری حاصل کی تعلیم ایسا ہتھیار ہے جو چھینا نہیں جا سکتا،آپ جو کرنا چاہتے ہیں کرلیں ماضی میں ہمارے بڑوں نےاپنے چیلنجز کا سامنا کیا –

بلاول نے کہا کہ موسمی تبدیلی آنے والی نسلوں کے لئے بڑا خطرہ ہے،دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ موسمی تبدیلی ہے،موسمیاتی تبدیلی کے لئے ہمیں جنگی بنیادوں پر تیاری کرنا ہو گی ،چاہتا ہوں کہ آپ کو اس خطرے کے بارے میں سمجھاؤں،موسمیاتی تبدیلی کے خطرے سے نمٹنے کیلئے نا ہی پاکستان اور نہ ہی دنیا تیار ہےچھ سات نہریں بنانے سے پہلے آنے والے دنوں کا سوچیں،موسمی تبدیلی کے حوالے سے نیا پی ایس ڈی پی بنانا چاہیئے-

انہوں نے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی بجٹ 60 سال کی عمر کے لوگ بناتے ہیں ،جو نوجوانوں اور مستقبل کا نہیں سوچتے،آپ ملک کا مستقبل ہو ،ملک کا مستقبل آپ کے ہاتھ میں ہے،آپ اکیلے بھی بہت کچھ کر سکتے ہو،آپ نے محنت کر کے تعلیم حاصل کی ڈگری حاصل کی اب آپ نے اپنا اختیار استعمال کرنا ہے،اجتماعی جدوجہد کر کے آپ اور بھی بہت کچھ حاصل کر سکتے ہیں-نئی نسل کو مستقبل کے بارے میں فیصلے کرنا ہوں گے،ماضی میں آپ کو کنٹرول کرنے اور سنسر کرنے کی کوشش کی گئی،لوڈ شیڈںگ نا کرنے کے دعووں سے متعلق بڑا کوئی مذق نہیں ،کہتے ہیں لوڈ شیڈنگ ختم ہو گئی لیکن جب یہاں آتے ہیں تو لوڈ شیڈنگ سے متعلق بتایا جاتا ہے-

انہوں نے کہا کہ اب ہمیں ڈیجیٹل حقوق کیلئے قانون سازی کی جدو جہد کرنا ہو گی اسلام آبد میں بیٹھے لوگوں کو انٹر نیٹ سلو ہونے اور وی پی این بند ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا اگر فرق پڑتا ہے تو آپ کو اور مجھے فرق پڑتا ہے انہیں نہیں پڑتا، انٹرنیٹ اب ایک بنیادی انسانی حق ہے، ہم ڈیجیٹیل بل آف رائٹس لے کر آئیں گے یہ ہمارا جمہوی حق ہے اور ہم اس حق کیلئے لڑیں گےمیں اس ملک کے تام تعلیمی اداروں میں پہنچوں گا اور اس جدو جہد میں ساتھ مانگوں گا-

بلاول ںے کہا کہ فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹا گرام پر مجھے ایڈ کرکے مجھے بتائیں تجاویز دیں کہ ہمارے بل آف رائٹس میں یہ یہ چیزیں موجود ہونی چاہئیں میں آپ کے مطالبات لے کر اسلام آباد جاؤں گا آپ جانتے ہیں وہ مشکل جگہ ہے مگر جب اچھی نیت سے محنت کی جائے تو مسائل کا حل ملتا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیمی میں پہلی بار اچھے ماحول کو بنیادی انسانی حقوق کے طور پر شامل کیا گیا، ماضی میں کسی نہ کسی بہانے یوتھ کو خاموش کرنے کی کوشش کی گئی، سنسر کرنے کی آج بھی کوشش ہورہی ہے اور یہ ثبوت ہے کہ آپ کے پاس کتنی طاقت ہے

Shares: