چیئرمین ایف بی‌ آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ بجٹ کے لیے ابھی کوئی تاریخ فائنل نہیں ہوئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ ہم وہی کریں گے جو پاکستان کیلیے بہتر ہوگا ،ہر بندہ آئی ایم ایف کی بات کررہاہے ، پاکستان کی بات کریں .ریونیوشارٹ فال سےمتعلق ابھی کچھ کہہ نہیں سکتا .

واضح رہے کہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے تعیناتی کے بعد پہلا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پیشگی اطلاع کے بغیر کسی شہری کے بینک اکاؤنٹ منجمد نہ کیے جائیں .ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین ایف بی آ ر نے حکم دیا کہ کسی بھی شہری کا بینک اکاونٹ منجمند کرنے کے لئے ضروری ہے کہ 24 گھنٹے قبل چیئرمین ایف بی آر سے اجازت لی جائے

Shares: