بجٹ کے بعد کونسا وفاقی وزیر استعفیٰ دینے والا ہے؟ مبشر لقمان کا تہلکہ خیز انکشاف

بجٹ کے بعد کونسا وفاقی وزیر استعفیٰ دینے والا ہے؟ مبشر لقمان کا تہلکہ خیز انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ میں اسلام آباد سے نتھیا گلی آیا ہوں یہاں آ کر موسم بدلا ہوا لگ رہا ہے، اسلام آباد میں گرمی جبکہ یہاں بارش اور اولے پڑ رہے ہیں

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میں بڑی خبریں لے کر آیا ہوں،زلفی بخاری اسلام آباد سے دبئی روانہ ہو چکے ہیں، وہ ایک کمرشل فلائٹ پر جانا چاہ رہے تھے لیکن انہیں روکا گیا جس کے بعد وہ ایک خصوصی طیارے سے باہر روانہ ہو گئے انکے ساتھ کچھ دوست بھی باہر گئے ہیں، سیاحت زلفی بخاری کے ذمہ ہے لیکن یہاں اسلام آباد سے آتے ہوئے دیکھا تو درختوں کو آگ لگی ہوئی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اب وفاقی کابینہ اور صوبائی کابینہ کے بہت لوگ بھاگنے والے ہیں، ایک خبر دیتا ہوں کہ وزیر ہوا بازی غلام سرور خان بجٹ کے دو روز بعد استعفیٰ دے دیں گے کیونکہ رنگ روڈ سیکنڈل میں انکا نام آ چکا ہے،وہ بجٹ کا انتظار کر رہے ہیں بجٹ کے بعد استعفیٰ دیں گے اور بھی کئی لوگ بھاگنے والے ہیں کابینہ سے، تین اور وزرا کے بھی سیکنڈل میں نام آ رہے ہیں،11 دن بجٹ سے رہ گئے

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اب تیرہ روز بعد بجٹ آ رہا ہے وزیر خزانہ کرونا کا شکار ہو رہے ہیں، اور اس کے ساتھ ہی حکومت نے سیکرٹری خزانہ کو بدل دیا ،یہ کیا تماشا ہے، بجٹ کیسے بنے گا؟ کسی کو کوئی پتہ نہیں، وزیر تعلیم بھی کرونا کا شکار ہیں،نیا سیکرٹری خزانہ کیسے بجٹ بنا پائے گا دس بارہ دن میں، اگر بجٹ بن گیا ہے تو وہ فنانس سیکرٹری اچھا تھا جس نے بجٹ بنایا تو اسکو کیوں ہٹایا گیا

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ شہزاد اکبر نے نذیر چوہان پر پرچہ کٹوا دیا ہے اور وہ جہانگیر ترین گروپ کا ہے، میں شہزاد اکبر کو چیلنج کرتا ہون وہ نذیر چوہان کو چھوڑے اور موساوی کے اوہر جائے ہمیں بھی بتائے کہ کتنا پیسہ کھایا، نیب بھی انوالو ہو گیا، اس پر شہزاد اکبر کیوں نہیں پریس کانفرنس کر رہا، میں شہزاد اکبر کو چیلنج کرتا ہوں، آئے اور اس پر بھی بات کرتے کیس کیسے ہارے، نیب سے فائلیں کس نے چوری کیں، اگر وہ نہ بتا سکے تو اگلے وی لاگ میں بتا دوں گا کہ کس نے فائلیں چوری کیں اور کس نے پیسہ کھایا میں سب بتاؤں گا،

دس بارہ دن کے بعد بڑی سیریس چیز آنے والی ہے، پاکستان میں ماحول بن گیا ہے کہ کوئی کسی نہ کسی کو برا کہہ دیتا ہے نہ اداروں کی عزت ہے نہ افراد کی عزت ہے،اسوقت کس کا انٹرسٹ ہے کہ پاکستان میں اعتماد کا فقدان ہواور مار دھاڑ کا سلسلہ شروع ہو جائے، ہمیں دیکھنا ہے کہ کون کھیل رہا ہے، اب صورتحال یہ ہے کہ اسلام آباد میں تین جگہوں پر مری میں چھ جگہوں پر آگ لگی ہے، درخت جل رہے ہیں بلین ٹری منصوبہ کہاں گیا، آگ کیوں نہیں بجھائی گئی، یہ کیا چل رہا ہے

شہباز شریف بہت ایکٹو ہو گئے ہیں، مریم نواز اب اس سے ہٹ کر بیان نہین دے رہیں، انہوں نے آج ایک تصویر ریلیز کی جس میں آگے شہباز ہیں پیچھے مریم ہیں، شاہد خاقان ہیں، اب شہباز شریف ن لیگ کو لیڈ کر رہے ہیں، بجٹ سپیچ کے بعد بڑی ایکٹوٹی ہونیوالی ہے، چوھدری نثار فوری طور پر سی ایم کے امیدوار نہین ہیں نہ حکومت کے نہ اپوزیشن کے، انکا ایک اور مقصد ہے وہ اگلے تیس دن بعد پتہ چلے گا اگر سب کچھ ختم ہونا ہے، اسمبلیاں ٹوٹنی ہیں اس صورت میں چوھدری نثار کو ٹرائی کیا جا سکتا ہے کہ وہ لا اینڈ آرڈر پر کام کرے،کچھ اور لوگ ہیں پی ٹی آئی کے انہوں نے کے پی کے اور پنجاب میں سی ایم بننے کی دوڑیں شروع کر دی ہیں جو پہلے بھی لگتی رہی ہیں، چڑیل بتا رہی ہے، کہ دس تاریخ کے بعد کچھ ہونے والا ہے،ہو سکتا ہے عمران خان خود اسمبلیاں نہ توڑ دیں، زلفی بخاری نے کچھ روز قبل بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی کوشش کی تو عمران خان نے کہا کہ تم سے امید نہیں تھی تم کرپشن کرو گے،

Comments are closed.