بجٹ خسارے کی تمام سیاسی جماعتیں اور حکومتیں ذمہ دار ہیں،سابق گورنر سٹیٹ بینک

اس وقت ہر پاکستانی 2 لاکھ 88 ہزار روپےکا مقروض ہے,ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا
0
87
lahore

لاہور:سابق گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ 17 سال سے قرضہ بڑھ رہا ہے تو اس میں حکومت کا مسئلہ ہے، خسارے کو کم کرنا کسی ایک جماعت کے بس کی بات نہیں-

باغی ٹی وی : لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رضا باقر نے کہا کہ 2007 سے ہمارا قرضہ بڑھتا گیا، قرضہ اس لیے لیا کہ اخراجات آمدن کے برابر نہیں، 17 سال سے قرضہ بڑھ رہا ہے تو اس میں حکومت کا مسئلہ ہے، خسارے کو کم کرنا کسی ایک جماعت کے بس کی بات نہیں، پاکستان میں ایک ہزار بچوں میں سے 62 پیدا ہوتے ہی مر جاتے ہیں، ملک میں ہیپاٹائٹس 7 فیصد اور بنگلادیش میں زیرو فیصد ہے، ایس آئی ایف سی باہر سے سرمایہ لانے کے ساتھ تعلیم پر توجہ دے، خسارہ کم کرنے کی حکمت عملی پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے,سیاسی معاملات حل کیے بغیر معاشی معاملات ٹھیک نہیں ہوسکتے, بجٹ خسارے کی تمام سیاسی جماعتیں اور حکومتیں ذمہ دار ہیں۔

دوسری جانب لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ وہ اظہار رائے کے حامی ہیں، ڈیجیٹل رائٹس اور قابل اعتراض مواد کے معاملے میں جلد بہتری آئےگی, حکومت سوشل میڈیا سے متعلق قانون سازی پر کام کر رہی ہے، انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے رویے پر مزید پالیسی گائیڈ لائنز متعارف کرائی جائےگی, سوشل میڈیا کی بندش کا مسئلہ صرف پاکستان میں نہیں، امریکا، کینیڈا اور آسٹریلیا میں بھی سوشل میڈیا کے مسائل موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی سابق اتحادی حکومت نے سوشل میڈیا سے متعلق کمیٹی بھی بنائی تھی مگر پھر نگران حکومت آگئی جس کی وجہ سے کام رک گیا,میٹا اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں اور ان کا مؤقف بھی سن رہے ہیں، سوشل میڈیا سے متعلق پالیسی پر دوبارہ کام شروع کر دیا ہے-

سابق وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نےکہا ہےکہ اس وقت ہر پاکستانی 2 لاکھ 88 ہزار روپےکا مقروض ہے۔

علاوہ ازیں لاہور میں عاصمہ جہانگیرکانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کو آئندہ تین سال میں 60 بلین ڈالر ادا کرنے ہیں, عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ بجٹ خسارے کو پورا کرنےکے لیے قرض لیا جاتا ہے، آمدنی کو بڑھانےکے لیے ایکسپورٹ کو بڑھانا ہوگا۔

Leave a reply