کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیاراعوان)ضلع کا امن و امان حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے۔ ضلعی چیئرمین گل محمد جکھرانی۔
ضلع کشمور کا ضلع کونسل کا اجلاس، ضلعی چیئرمین گل محمد جکھرانی اور وائس چیئرمین الطاف خان کوسو کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں ضلع کونسل ممبران اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلعی چیئرمین گل محمد جکھرانی نے ضلع کونسل کا بجٹ 2023-24 پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کشمور کے چیئرمین گل محمد جکھرانی نے آج 50 کروڑ سات ہزار نو سو پچاس روپے کا بجٹ پیش کیا۔ جس میں لاگت کا تخمینہ 50 کروڑ 29 لاکھ 64 ہزار 147 روپے ہے جب کہ بچت 10 لاکھ 33 ہزار 833 روپے ہے۔ تنخواہ اور پنشن 17 کروڑ 68 لاکھ، 13 ہزار آٹھ سو روپے، قدرتی آفات کے لیے 60 لاکھ، صفائی کے لیے 2 کروڑ، گاڑیوں کی خریداری کے لیے 2 کروڑ، نئے ترقیاتی کاموں کے لیے 17 کروڑ، پریس کلب کے لیے 15 لاکھ۔ غریبوں کی مالی امداد کے لیے 10 لاکھ، سکالرشپ کے لیے 20 لاکھ 30 لاکھ روپے، جاری ترقیاتی کاموں کے لیے 1 کروڑ روپے، وہیل چیئر کے لیے 20 لاکھ روپے، ڈسپنسری اور ادویات کے لیے کے 20 لاکھ روپے رکھا گیا ہے.

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی چیئرمین گل محمد جکھرانی اور وائس چیئرمین الطاف خان کوسو کا کہنا تھا کہ ہماری آمدنی کا خاص ذریعہ OZT ہے جو حکومت سے ملتا ہے ہم سندھ حکومت سے درخواست کریں گے کہ ہمارے ضلع کی آمدنی میں اضافہ کیا جائے۔

جہاں تک ترقیاتی کاموں کا تعلق ہے تو بجٹ میں خصوصی رقم رکھی گئی ہے، ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تجویز ہے کہ ہر منتخب رکن کو بیس بیس لاکھ کی سکیمیں دی جائیں تاکہ ضلع کشمورکے باسیوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کی جا سکے۔ . ضلعی چیئرمین گل محمد جکھرانی اور وائس چیئرمین الطاف خان کھوسو کی صدارت میں بجٹ 23-24 کی اکثریت رائے سے منظوری دی گئی۔

Shares: