وفاقی حکومت نے مسلح افواج کی صلاحیت اور سرحدی سیکیورٹی مزید مضبوط بنانے کے لیے 50 ارب روپے کے اضافی بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔ یہ رقم بین الاقوامی سرحدوں کی حفاظت، نیول بیسز کی اپ گریڈیشن اور سی پیک منصوبوں کے تحفظ پر خرچ کی جائے گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں 39 ارب روپے فوج اور 11 ارب روپے بحریہ کے لیے مختص کیے گئے۔ اجلاس کی صدارت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کی، جس میں قومی سیکیورٹی، دفاع، خوراک اور پیٹرولیم شعبے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ای سی سی نے خصوصی سیکیورٹی ڈویژن ساؤتھ کے لیے 19 ارب اور نارتھ کے لیے 8 ارب روپے جبکہ افغانستان اور ایران کی سرحدوں پر باڑ کی مضبوطی کے لیے 2 ارب روپے منظور کیے۔ اس کے علاوہ بحریہ کے دو بیسز کی اپ گریڈیشن کے لیے 11 ارب اور فضائیہ کو 150 ملین روپے اندرونی سیکیورٹی الاؤنس کے طور پر دیے جائیں گے۔ سول سیکیورٹی اداروں کے لیے بھی 841.6 ملین روپے کا اضافہ منظور کیا گیا۔

اجلاس میں پاسکو کے خاتمے اور نئی وہیٹ اسٹاکس منیجمنٹ کمپنی بنانے کی بھی منظوری دی گئی، جو پاسکو کے تمام بقایاجات اور اثاثوں کی دیکھ بھال کرے گی۔یہ اضافی بجٹ ملک کی سیکیورٹی، دفاعی استعداد اور اہم اقتصادی منصوبوں کے تحفظ کے لیے استعمال ہوگا

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، مزید 23 فلسطینی شہید

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر کی الگ الگ ملاقاتیں

پنجاب، 9 مئی کیسز کے نااہل اسپیشل پراسیکیوٹرز کی تقرریاں واپس

پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش بڑھا دی

Shares: