پارلیمنٹ ہاؤس میں سابقہ فاٹا، پاٹا اور بجٹ سے متعلق امور پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اہم مشاورتی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں فریقین نے افہام و تفہیم سے مسائل کے حل پر اتفاق کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مشاورتی اجلاس میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر شریک ہوئے، جبکہ حکومت کی نمائندگی رانا ثنا اللہ اور امیر مقام نے کی۔ اس مشاورتی عمل میں چیئرمین ایف بی آر سمیت فاٹا، پاٹا اور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے دیگر پی ٹی آئی ارکان بھی شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران سابقہ فاٹا اور پاٹا سے متعلق معاملات پر تفصیلی گفتگو جاری رہی، جس میں ترقیاتی امور، بجٹ مختص اور مقامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے اپوزیشن کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت سنجیدگی سے تمام متعلقہ امور پر پیش رفت کی خواہاں ہے، اور سابقہ فاٹا و پاٹا کے عوام کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 1,22,761 پر بند

ٹھٹھہ: بلڈر مافیا کا غریب شہری کی زمین پر مبینہ قبضہ، مکان بھی گرا دیا گیا

فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک متاثر کن شخصیت ہیں، ٹرمپ

سندھ میں 10 محرم تک دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری اور اسلحہ پر پابندی

Shares: