سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین پر بدھ راہب کو قید بامشقت اور جرمانے کی سزا
کولمبو: سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین پر با اثر بدھ راہب کو سزا سنادی گئی۔
باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بدھ راہب Galagodaatte Gnanasara کو مسلمان اقلیتی آبادی کے خلاف فرقہ وارانہ نفرت کو ہوا دینے کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے کولمبو ہائی کورٹ نے بدھ راہب کو مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا مجرم قرار دیا عدالت نے بدھ راہب کو 4 سال قید بامشقت اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا۔
رپورٹ کے مطابق بدھ راہب نے 2016 میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اسلام کے بارے میں توہین آمیز بیان دیا تھا اس قبل بھی بدھ راہب کو جیل ہوئی، 2018 میں انہیں ایک لاپتہ کارٹونسٹ کی بیوی کو ڈرانے اور توہین عدالت کے الزام میں 6 سال کی سزا سنائی گئی تھی لیکن 9 ماہ بعد سابق صدر میتھری پالا سری سینا کی جانب سے انہیں معاف کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔