بگرام میں قرآن جلانے پر امریکی افسروں کو گولیوں سے بھوننے والا افغان فوجی برسوں کی قید کے بعد رہا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بگرام میں قرآن جلانے پر امریکی افسروں کو گولیوں سے بھوننے والا افغان فوجی برسوں کی قید کے بعد رہا ہو گیا
افغانستان کی بگرام ائیر بیس پر امریکی فوجیوں نے قرآنی نسخے جلائے، تو افغان کے فوجی جوان عبدالصبور سالنگی کی غیرت ایمانی برداشت نہ کر سکی۔ اس نے قران کی بے حرمتی کرنے والے دو امریکی افسروں کو گولیوں سے بھون کر واصل جہنم کیا۔
اسکے بعد افغان فوجی کو گرفتار کر لیا گیا،گرفتاری، اذیتیں اور طویل قید کے بعد آج امریکہ طالبان معاہدے کے تحت امریکی فوجیوں کو قتل کرنے والا افغان فوجی رہا ہو گیا
واضح رہے کہ 2012 میں امریکی فوج نے بگرام ایئر بیس پر قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی جس پر دنیا بھر کے مسلمانوں نے احتجاج کیا تھا بعد ازاں اسوقت کے امریکی صدر باراک اوباما کو معافی مانگنا پڑی تھی، پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھی واقعہ کی مذمت کی تھی،
افغانستان میں بھی اس واقعہ پر مظاہرے ہوئے تھے، دو ہزار کے قریب افراد نے بگرام ایئر بیس کے باہر احتجاج کیا تھا جس پر نیٹو کمانڈر نے بھی واقعہ پر معافی مانگی ہے
واضح رہے کہ افغان امن معاہدے کے تحت افغانستان میں قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ جاری ہے
افغانستان میں اقتدار کی جنگ، اشرف غنی، عبداللہ عبداللہ دونوں صدر بن گئے، اشرف غنی پر راکٹ حملہ