وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے یوم عاشور کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے کوئٹہ کے سینٹرل پولیس آفس کا اہم دورہ کیا، جہاں کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان اور اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔

دورے کے دوران وزیراعلیٰ اور دیگر حکام نے مانیٹرنگ روم کا معائنہ کیا اور جلوسوں کے روٹس، حساس مقامات اور داخلی راستوں کی سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔سرفراز بگٹی نے واضح ہدایت جاری کی کہ شرپسند عناصر کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جائے، سیکیورٹی ادارے مکمل الرٹ رہیں، اور معمولی سی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ تمام سیکیورٹی ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ فرائض سرانجام دے رہے ہیں، حکومت، فورسز اور عوام ایک پیج پر ہیں، اور کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے حکم دیا کہ مجالس، جلوسوں اور عوامی مقامات پر فول پروف سیکیورٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ یوم عاشور پُرامن ماحول میں مکمل ہو۔

خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری،مزید 5 افراد جاں بحق

پنجاب کےسرکاری اسپتالوں میں موبائل فونز پر پابندی، خلاف ورزی پر برخاستگی کا حکم

لیاری بلڈنگ حادثہ، 27 جاں بحق افراد میں 20 ہندو کمیونٹی سے تھے

یمنی میزائل حملے کے بعد اسرائیل نے بین گوریون ایئرپورٹ بند کر دیا

آسٹریا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

Shares: