ڈیرہ غازیخان – رودکوہیوں کے پانی کے نقصانات سے بچاؤکیلئے ڈیم بناکرفوائدحاصل کریں گے .محسن لغاری

رودکوہیوں کے پانی کے نقصانات سے بچاؤکیلئے ڈیم بناکرفوائدحاصل کریں گے .محسن لغاری
باغی ٹی وی رپورٹ.ڈیرہ غازیخان میں مخصوص میڈیاکے گروپ سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار محمد محسن خان لغاری نے کہا کہ خزانہ کی وزارت بہت بڑی ذمہ داری ہے،ان کی کوشش ہوگی کہ فنڈز صوبہ کی مساوی ترقی کےلئے استعمال ہوسکیں ،وسائل سے محروم علاقوں کو ترجیح دی جائے گی ڈیرہ غازی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن منصوبوں پر کام ہوچکا ہو،ان کو روکنا سب سے بڑا ظلم اور نالائقی ہے۔

صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار محمد محسن خان لغاری ڈی جی خان میں ڈپٹی ڈائریکٹرتعلقات عامہ کی کاوشوں سے مخصوص میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے ہیں


ن لیگ کی حکومت نے چوہدری پرویز الہی کے دور میں وزیر آباد میں کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ اور پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت پر دس سال تک کام روکے رکھا اور اس کےلئے خریدی گئی مشینری باہر پڑی زنگ آلود ہوکر خراب ہوگئی،یہ منفی سوچ نہیں رکھنی چاہیئے ۔ڈیرہ غازی خان میں کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ سمیت صوبہ بھر میں شروع کئے گئے منصوبے سردار عثمان بزدار کے ذاتی کام نہیں بلکہ یہ علاقہ کی بہتری اور ضرورت کے کام ہیں،انشاء اللہ عاشورہ کی چھٹیوں کے بعد چارج سنبھالتے ہی ان کی پہلی ترجیح ہوگی کہ ان منصوبوں کی تکمیل کو دیکھا جائے۔صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار محمد محسن خان لغاری نے کہا کہ کوہ سلیمان،پوٹھوہار کے علاقے جہاں بارشیں زیادہ ہوتی ہیں وہاں ڈیم بنانے سے قبل اعدادوشمار اکٹھے کئے جاتے ہیں اور باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کام کرکے رود کوہیوں کا پانی جو یہاں نقصان کرتا ہے اس کو اپنے فائدے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ رود کوہیوں کے پانی کو دریا تک محفوظ راستہ دینا ہوگا۔پانی کی گذرگاہوں میں تجاوزات اور رکاوٹیں کھڑی کرنے سے مسائل بڑھے۔قدرت کو ہم روک نہیں سکتے۔پہاڑوں اور راستوں میں سٹرکچر تعمیر کرکے سیلابی پانی کے تیز بہاؤ کو کنٹرول اور محفوظ راستہ دینے کےلئے کام کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار محمد محسن خان لغاری کو سیلاب سے متعلق معاملات کی نگرانی کےلئے ضلع ڈیرہ غازی خان کی ذمہ داریاں بھی دی گئی ہیں اسی سلسلے کے تحت انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کنٹرول روم کا معائنہ کیا ۔رکن صوبائی اسمبلی محمد حنیف پتافی ،ڈہٹی کمشنر محمد انور بریار اور دیگر موجود تھے۔

Comments are closed.