وفاقی کابینہ ، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری

0
121
bill

حکومت کا عوام کو ایک اور جھٹکا، وفاقی کابینہ نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی

نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5.72 روپے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ حکومت کو بھجوایا تھا،جس کی وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے منظوری دے دی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ مالی سال 2024-25 کیلئے اور بجلی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کا فیصلہ دیا گیا تھا۔

نیپرا نے بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 29.78 سے بڑھا کر 35.50 روپے فی یونٹ منظور کیا تھا ،وفاقی کابینہ کا فیصلہ یکساں ٹیرف کیلئے نیپرا کو بھجوایا جائے گا ، نیپرا کی توثیق کے بعد حکومت بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف شرائط کے تحت وفاقی حکومت کو10 جولائی تک بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ کرنا ہوگا، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا صارفین پر تقریباً 600 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا،عوام ایک بار پھر بجلی کے بلوں میں مزید اضافے کے لئے تیار ہو جائیں.

جولائی2024 سے بجلی کے نئے نرخ لاگو ہوں گے،اعلامیہ پاور ڈویژن
پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جولائی2024 سے بجلی کے نئے نرخ لاگو ہوں گے،بجلی کےنئے ٹیرف سےزیادہ تر لوگوں کے ماہانہ بل پرتھوڑا سا اثر ڈالیں گے،بجلی کے بلز میں کم سے کم اضافہ کیلئےحکومت 440 ارب کی سبسڈی دے گی،ایک کروڑ68 لاکھ یا 58 فیصد غریب گھریلوصارفین کےلیے اضافہ2فیصد سےکم ہوگا، نسبتا امیر 42 فیصد صارفین کے لیے اوسطاً 9 فیصد اضافہ ہوگا،معیشت بہتر ہونے پر بجلی کے نرخوں میں کمی کی توقع ہے،جنوری2025 تک تمام صارفین کے لیے بجلی کےنرخ جون2024کے مقابلے اوسطاً 3 فیصد کم ہونے کی توقع ہے،بجلی شعبے کے مقررہ 75 فیصد لاگت کے پیش نظر فکسڈچارجز کا اجرا ضروری تھاملکی صنعت کے فروغ کیلئے صنعتی شعبہ سے 150 ارب کا بوجھ کم کر دیا گیا،نیپرا کی سماعت کے بعد بجلی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا.

Leave a reply