قصور
دربار بابا بلہے شاہ کی تقریبات جاری 1200 پولیس اہلکار تعینات،آج شام عرس کا اختتام ہو گا
تفصیلات کے مطابق 4 ستمبر سے قصور میں بابا بلہے شاہ کے عرس کی تقریبات جاری ہیں جو آج شام اختتام پذیر ہونگی
عرس کی سیکیورٹی کیلئے 12 سو سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں جو تین شفٹوں میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں
آنے والے زائرین کو پہلے واک تھرو گیٹ سے گزار جاتا ہے پھر اس کی جامع تلاشی بھی لی جاتی ہے
عرس پر کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 کے اہلکار تعینات ہیں کل ڈی پی او قصور اور آر پی او شیخوپورہ نے دربار بابا بلہے شاہ کا دورہ کیا اور سیکیورٹی کا جائزہ لیا
ملک بھر سے آنے والے زائرین کی بدولت شہر میں شدید ٹریفک جام ہو گئی ہے جسے سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکار راوں کرنے میں لگے ہوئے ہیں

Shares: