قصور
بلھے شاہ ادبی سنگت رجسٹرڈ قصور کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض انجم نے کہا ہے کہ بر صغیر میں اشاعت اسلام میں صوفیا کرام کا اہم کردار ہے اور بلھے شاہ ادبی سنگت ادب کے فروغ کے لئے اپنا کرداد ادا کر رہی ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بابا بلھے شاہ کے عرس کے حوالہ سے منعقدہ محفل مشاعرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ بلھے شاہ کا کلام دنیا میں امن کا پیغام پھیلانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ان کے پیغام کو دنیا میں پھیلائیں تقریب کے میزبان ذوالفقار ناظر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادبی پروگراموں کی اشد ضرورت ہے
انھوں نے کہا کہ بلھے شاہ ادبی سنگت رجسٹرڈ قصور ایسے پروگرام منعقد کرواتی ریے گی تاکہ نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوتی رہے
انھوں نے مذید کہا کہ پنجاب بھر سے آنے والے شعراء کرام اور سامعین کا شکریہ کہ جنہوں نے وقت نکال کر محفل کو چار چاند لگائے
اعلان کیا کہ آئندہ پروگرام کے لئے بائی پاس پر وسیع و عریض عمارت تعمیر کر رہے ہیں جسے بابا بلھے شاہ کے نام سے منسوب کر دیا جائے گا
محفل مشاعرہ میں مقامی شعراء ڈاکٹر عظمت اللہ خان عظمت، غلام غوث لکھی، محمد امین رامے، سلیم آفتاب سلیم،حافظ علی احمد،عبدالرزاق محسن ،چوہدری خالد اکبر،اشرف خان شاذی، شریف ساجد،افجان حسین بزمی،توفیق شاد،خادم حسین خادم، ملک شریف ارشد کے علاوہ دیگر شہروں سے نامور شعراء کرام فقیر ویر سپاہی،محمد طاہر نعیم،فقیر کامل،ملک محمد ارشاد آصف سندھو،ایم وائی شاہد،مشتاق قمر، یٰسین یاس اور دیگر نے بابا جی کے حضور کلام پیش کیا
تقریب کے آخر میں محمد اشرف خان شاذی نے مہمانان گرامی میں بلھے شاہ ایوارڈ تقسیم کئے اور پروگرام میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا

Shares: