بھارت کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے کر مداحوں اور ماہرین کرکٹ کو حیران کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کی پہلی اننگز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بمراہ نے 74 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جس کے بعد ان کا نام پہلی بار لارڈز کے آنرز بورڈ پر درج ہوا۔تاہم، بمراہ کی اس کامیابی کے ساتھ ان کا غیر معمولی طور پر خاموش جشن بھی توجہ کا مرکز بن گیا۔ عام طور پر کامیابی پر جوش اور پرجوش انداز میں خوشی کا اظہار کرنے والے بمراہ پانچویں وکٹ لینے کے بعد غیر معمولی طور پر خاموش دکھائی دیے، جس نے ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیوں کو جنم دیا۔

یہ لمحہ اس لیے بھی خاص تھا کہ بمراہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 15ویں مرتبہ 5 وکٹیں حاصل کیں اور بیرون ملک سب سے زیادہ پانچ وکٹیں لینے والے سابق بھارتی کپتان کپیل دیو کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

خیبر پختونخوا میں تبدیلی کی خواہش، مگر پی ٹی آئی اکثریت میں ہے، مولانا فضل الرحمان

Shares: