بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کا وزیراعظم نے دیا حکم

0
45

بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کا وزیراعظم نے دیا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا

اجلاس میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے سے متعلق اقدامات پر غور کیا گیا، احساس پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو ٹارگیٹڈسبسڈی کی فراہمی کے تجاویز پر غور کیا گیا

اجلاس میں حفیظ شیخ، اسد عمر، خسرو بختیار، رزاق داؤد، عشرت حسین اور رضا باقر شریک ہوئے ،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کا مفاد ہے،مشکل معاشی حالات کی وجہ سے غریب عوام زیادہ متاثر ہو رہی ہے،غریب عوام کو ہر ممکنہ ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،

70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لی

شہباز شریف لندن کیا بھول آئے؟ دوبارہ لندن جانے کی اجازت ملے گی؟ شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

چھوٹی عید پر قربانی نہیں بلکہ گرفتاریاں ہوں گی،کس کس کی؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ بالواسطہ ٹیکسز کا بوجھ سب سے زیادہ غریب طبقات پر پڑتا ہے،بالواسطہ ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے،درآمد شدہ کھانے پینے کی مختلف اشیا پر ٹیکسز میں کمی لانے کےتجاویز پیش کی جائیں،

وزیراعظم عمران خان کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار معیشت کا اہم جزو ہیں، ان کو فروغ دے کر معیشت مستحکم ہو گی اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے، تمام معاشی اعشاریے مثبت سمت میں جا رہے ہیں،مزید بہتری کیلئے ایس ایم ایز کا فروغ ضروری ہے،

Leave a reply